سنی شیعہ
-
ہندوستان میں اتحاد ملت کانفرنس میں مختلف مسالک کے علماء کی شرکت، مسلمانوں کے حقوق اور اتحاد پر زور؛
سنی شیعہ عقائد میں اختلاف مگر مشترکہ معاملات پر اتحاد ضروری، مولانا ظہیر عباس رضوی
حوزہ/ نوجوانان اسلام تنظیم کی جانب سے ایک روزہ "اتحاد ملت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مسالک کے علماء اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔
-
ملا عطا دیشانی کا عجیب و غریب فتویٰ جو شیعہ کو ووٹ دے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا
حوزہ/ کالعدم سپاہ صحابہ کا تکفیری ملا عطا دیشانی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک شیعہ سیاسی جماعت ہے اس لئے ان کوووٹ دینا اور ان کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنا بھی حرام ہے۔جو مجلس وحدت مسلمین کو ووٹ دے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔
-
ممبرا مہاراشٹرا میں بین المذاہب "عظمت فاطمہ زہرا (س)" کے عنوان پر تاریخی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ ممبئی میں جمہوری اسلامی ایران کے خانہ فرہنگ کے رئیس آقای محمد رضا فاضل نے کہا کہ بی بی کا اسم مبارک اللہ کے نام سے مشتق ہے وہ فاطر ہے اس نے اپنی کنیز خاص کا نام فاطمہ رکھا جس کا نام خدا اپنے نام سے مشتق کرے اس خاتون جنت کے فضائل و کمالات کا کون احصا کر سکتا ہے ۔
-
شیعہ سنی متحد ہوکر قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ انجمنِ سپاہ علی اکبر علیہ السلام جیکب آباد، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حویلی سید شیر شاہ بخاری سے ریلی نکالی گئی۔
-
پارہ چنار میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ،مختلف واقعات میں7شیعہ شہید
حوزہ/ پاراچنار ایک بار پھر چاروں طرف سے تکفیری شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے۔
-
وجہ تخلیق کائنات رسول (ص)
حوزہ/ عالم اسلام اپنے پاکیزہ پیغمبر ؐ کا جشن ولادت بارہ ربیع الاول کو منائیں یا سترہ ربیع الاول کو۔ انہیں اپنی محافل کو وحدت کو اخوت کا مظہر بنانا چاہیے۔ اپنی محافل کو اتحاد و وحدت کا مرکز بنانا چاہیے۔ اپنی محافل کو قرآن کا محافظ بنانا چاہیے۔ اپنی محافل کو اہل بیت ؑ کے ذکر سے منور کرنا چاہیے۔ اس سے جہاں اللہ تعالے کی ذات راضی ہوگی وہاں ہم صاحب ِ میلاد ؐ کی خوشی اور شادمانی کا باعث بن سکیں گے۔ اور یہ طے ہے کہ نبی ؐ کی خوشی ہی سے ہمیں دنیا و آخرت میں سربلند و سرفراز رہ سکتے ہیں۔
-
پیغمبر اکرم ۖ کی سیرت وتعلیمات امت مسلمہ کیئے مشعل راہ ہیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: جشن میلاد النبی ۖ 12 تا 17 ربیع الاول ''ہفتہ وحدت'' کے طور پر منایا جائے، اُمت مسلمہ سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے جزوی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے۔
-
ہفتہ وحدت کی اہمیت؛
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
حوزہ/ "جس دن تفرقہ کو دور کرکے ریسمان الٰہی سے متمسک ہو کر معاشرے کو وحدت کا لباس پہنا دیا تو پھر اسلام کے سامنے کفر کی بڑی سے بڑی طاقت بھی گھٹنے ٹیک دے گی، کیونکہ اس وحدت میں اتنا عظم و استحکام پایا جاتا ہے کہ انسان اقلیت کے باوجود بھی دشمن کے سامنے “کَانَّھُم بُنیَان مرَصُوص” کا مصداق ہوتا ہے"۔
-
ماہ ربیع الاول اور ہفتہ وحدت، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کا پیغام ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ ماہ ربیع الاول اور ھفتہ وحدت کے موقع پر ہمیں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت کو فروغ دینا ہے کیونکہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور انتشار کے لئے دن رات کوشاں ہیں استکباری قوتیں سالانہ کروڑوں ڈالر اختلاف بین المسلمین پر خرچ کرتی ہیں۔ ہمیں دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔ لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی کے تحت استعماری قوتیں چھوٹے چھوٹے اختلافات کو دشمنی میں بدلتی ہیں تاکہ امت مسلمہ کمزور ہو۔
-
اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے وفد کی سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ سے ملاقات، علمی تعاون اتحاد امت پر تبادلہ خیال:
المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 130ممالک کے طلبہ پڑھ رہے ہیں، ڈاکٹر عباسی
حوزہ/ سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ: جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات قائم ہیں جہاں اہل سنت طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔
-
مجلس علمائے شیعہ پاکستان کا دورہ بنوں، شیعہ سنی اکابرین سے ملاقات
حوزہ/ علامہ سید عبدالحسین الحسینی کا کہنا تھا کہ مجلس علماء شیعہ اور مجلس وحدت مسلمین ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
-
امت واحدہ پاکستان کا دورہ ایران:
حرمِ سیدہ معصومہ قم میں اہلسنت علمائے کرام کی نماز باجماعت کا اہتمام
حوزہ/ ایران کے شہر قم میں امتِ واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد نے پہلے روز نماز مغرب حرمِ سیدہ معصومہ فاطمہ کے حرم کے احاطے میں ادا کی۔تمام علمائے کرام و ساداتِ عظام نے سید امجد منیر الکاظمی الازہری کی اقتداء میں نمازِ ادا کی۔ اس موقع پر شیعہ علمائے کرام نے بھی ان کے ہمراہ نماز ادا کی۔
-
توہین صحابہ ترمیمی بل، امت مسلمہ کے دو مضبوط بازوؤں کو لڑوانے کی سازش
حوزہ/ توہین کے قوانین پر عملدرآمد کی گذشتہ تین دہائیوں کا تجربہ یہی بتاتا ہے کہ ان قوانین کے ذریعے ہمیشہ عددی لحاظ سے اقلیت کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاریخی مذہبی اختلافات کو توہین و تنقیص کا جامہ پہنا کر شرانگیزی پھیلائی گئی ہے۔
-
اللہ تک پہنچنے کا راستہ کوئی شارٹ کٹ نہیں، یہ علیؑ و آلِ علیؑ سے ہو کر گزرتا ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: جس منبر، محراب، مجلس اور مذہبی اجتماع میں قلوب کو جوڑنے کی بات ہوگی تو سمجھ جائیں کہ اس قافلہ کا سفر اللہ اور علیؑ کی طرف ہے اور اگر معاملہ اس کے برعکس ہو تو پھر یہ لوگوں کو اللہ، نبیؐ، علیؑ اور آلِ علیؑ سے دور کرنے کی کوشش ہے۔ امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ہستی میں وہ مقناطیسی کشش ہے جو ہر انسان کو اس کے ظرف کے مطابق اپنی طرف کھینچتی ہے۔ جو شخص ایک مرتبہ علیؑ و آلِ علیؑ سے متصل ہو جائے تو ان کے اوصاف بھی اس شخص میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ ان ہستیوں سے دور ہونے والا انسان اندھیرے میں بھٹکتا ہے۔
-
صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ دیگر قوموں کی فکر بھی کرنا چاہئے، شیعہ علماء اسمبلی انڈیا
حوزہ/ کانفرنس سے مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی اور قرآنی تعلیمات میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ دیگر قوموں کو بھی اس بحرانی دور میں نجات دے سکتی ہے۔
-
تصاویر/ اسلام آباد میں عشق پیغمبر اعظم (ص) مرکز وحدت مسلمین کانفرنس
حوزہ/ عشق پیغمبر اعظم (ص) مرکز وحدت مسلمین کانفرنس زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل منجانب مجلس وحدت مسلمین پاک چائنہ سنٹر اسلام آباد۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران امت مسلمہ میں حلقہ اتصال ایجاد کر رہا ہے، پروفیسر اختر الواسع
حوزہ/ ہندوستان میں لسانی اقلیت کے سابق کمشنر نے تاکید کی: آج ہمیں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے اور دیگر مذاہب کو بھی اپنے ایجنڈے میں مذاہب کے میل جول کو رکھنا چاہیے۔ لہٰذا یہ کام صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہی کر سکتا ہے اور اگر ایران میں مذاہب اور مسالک کا تخمینہ لگایا جائے تو اس طرح یہ ایک اچھی شروعات ہوگی۔
-
ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ پاکستان:
خود پسندی اور تکبر ہمیشہ تنازعات کا باعث بنتے ہیں، ڈاکٹر راغب نعیمی
حوزہ/ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ: ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ تعلق کے نقطۂ نظر پر توجہ مرکوز کریں اور اگر کوئی اختلاف ہے تو ہمیں اسے تقسیم میں نہیں بدلنا چاہیے۔ اگر ہم سب اپنے دائرے میں چلیں گے تو اس سے ہمیں ضرور فائدہ ہوگا اور ہم ترقی کریں گے۔
-
آیۃ اللہ اعرافی کا اسلامی وحدت کے سلسلے میں منعقدہ ویبنار سے خطاب:
اتحاد امت کے سلسلے میں فقہ شیعہ نے عظیم کردار ادا کیا ہے
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے اسلامی اتحاد کو مستحکم کرنے کے لیے اصول فقہ کی طرف واپسی کو امت اسلامیہ کے لیے ایک راستہ قرار دیتے ہوئے کہا: اگر اس فقہ کو تمام مذاہب میں صحیح طور پر تسلیم کیا جائے اور اسے مشترکہ تناظر میں پیش کیا جائے تو اس کی راہ ہموار ہوگی۔ بہت سے لوگوں کے لیے راستہ یہ مذہبی تشدد کو بند کرتا ہے اور اسلامی دنیا میں اتحاد کی راہ ہموار کرتا ہے۔
-
متکبرین ہمیشہ اسلام کا چہرہ بدلنے کے درپے رہتے ہیں، علامہ محمد امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان: مسلمانوں کے لیے ہمیشہ سے اتحاد ہی ضروری رہا ہے۔ تاریخ بھر میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت رہی لیکن آج ان کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے اس ضرورت کو پہلے سے زیادہ مدنظر رکھا گیا ہے۔
-
عید میلاد النبی (ص) عاشقان رسول کا اپنے نبی سے تجدید عہد کا نام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین: ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی وحدت و اخوت کا جو عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ سال کی ہر ساعت ہر گھڑی میں جاری رہنا ضروری ہے۔
-
ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت نبویؐ پر ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جائےجس سے غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہو: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہفتۂ وحدت منانے کی اپیل کی ۔
-
جشن میلاد النبی 12 تا 17 ربیع الاول ”ہفتہ وحدت“ کے طور پر منایا جائے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: پیغمبر اکرم کی سیرت و تعلیمات امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں،تمام مسلمان سینکڑوں مشترکات کی روشنی میں باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دیتے ہوئے جزوی نوعیت کے اختلافات کو پس پشت ڈالے۔
-
بنگال میں اربعین حسینی کی مناسبت سے سوگواروں کا پیدل مارچ اور مجلس عزاء
حوزہ/ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے دمون پور سے کربلا نگر تک سات کیلو مٹر کا پر امن پیدل مارچ کیا گیا۔
-
یوم شہادت امام زین العابدین علیہ السلام کے موقعے پر خندہ بڈگام میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد؛
امام سجاد (ع) کی سیرت امت مسلمہ کے لئے نمونہ عمل ہے جس پر چل کر ابدی سعادت حاصل کی جاسکتی ہے
حوزہ/ شیعہ و سنی علمائے کرام اور دانشوروں نے سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام زین العابدین ایک آفاقی شخصیت ہے آپ کی سیرت پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔
-
کراچی میں عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی دوسری مجلس عزا سے خطاب؛
ماہ محرم دوسروں کو امام عالی مقام کی طرف دعوت دینے کا مہینہ ہے، علامہ ناظر عبّاس تقوی
حوزہ/ اہل سنت ہمیں دل وجان کی طرح عزیز ہیں۔مکتب اہل بیت اطہار علیہم السلام ہمیں کسی کی تکفیر یا مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔جو لوگ دین کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتے ہیں ان کا ملت تشیع سے کوئی تعلق نہیں۔
-
نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی پہلی مجلس عزاء سے خطاب؛
سُنی ہمارے بھائی ہیں ہماری جان ہیں ہمارا دل ہیں ہم اس ملک میں ایک ساتھ رہتے ہیں ایک ساتھ رہیں گے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
حوزہ/ اس مرکزی منبر حسینی سے ہمیشہ اتحاد و اتفاق امت کی بات ہی سنیں گے جو کہ اس طالب علم کا دائمی پیغام اور موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت بھی ہے۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے زیراہتمام "حرمت محرم کانفرنس" کا انعقاد:
امام حسین (ع) نے قربانی دیکر حق و باطل میں حد فاصل کھینچ دی، حرمتِ محرم کانفرنس
حوزہ/ مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ نے عزت کی موت ذلت و خواری کی زندگی سے بہتر ہے اور شہادت عظمی کا مرتبہ حاصل کرکے دنیائے انسانیت کے سامنے اسلام کے آفاقی پیغام کو ایک ایسے انداز میں پیش کیا، اور اپنے اوپر ہونیوالے ظلم و ستم کو سہ کر حق و باطل کے درمیان جو حد فاضل کھینچی اور حق گوئی و شہادت کی ایسی عظیم مثال قائم کی کہ وہ رہتی دنیا کیلئے آزادی، مساوات اور جمہوریت کی علامت بننے کیساتھ اقامت دین و تحریکات اسلامی کیلئے چشمۂ ہدایت بن گئے۔
-
آسٹریلیا میں گستاخ اہل بیت (ع) سلطان گل کے خلاف احتجاج / تمام سنی شیعہ حسینی ہیں اور تکفیری یزیدی ہیں، مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر نے کہا کہ اس طرح کہ عناصر شیعہ سنی کے درمیان منافرت پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر دشمنان اسلام ناکام ہونگے شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں ہمارے مراجع اور ولی فقیہ نے دشمنان اسلام کی اس سازش کو اپنی حکمت سے ناکام کر دیا ہے۔