جمعہ 22 اگست 2025 - 20:57
کربلا معلیٰ میں اہلِ سنت اور شیعہ برادران کی وحدت کی حسین مثال

حوزہ/ روضۂ اقدس امام حسین علیہ السلام کے سائے تلے ایک روحانی نشست میں مولانا سید ذہین علی نجفی نے محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام اور امتِ مسلمہ کی وحدت کا پیغام دیا، جسے اہلِ سنت زائرین نے استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا معلیٰ کی متبرک فضاؤں میں، روضۂ اقدس امام حسین علیہ السلام کے قریب ایک روحانی منظر دیکھنے کو ملا، جہاں مولانا سید ذہین علی نجفی نے اہلِ سنت زائرین کے ساتھ محبت و اخوت کی ایک نشست سجائی۔ اس موقع پر ہر دل سے صدا بلند ہو رہی تھی: "الحسین یجمعنا… حسین سب کو جمع کرتے ہیں۔"

کربلا معلیٰ میں اہلِ سنت اور شیعہ برادران کی وحدت کی حسین مثال

مولانا موصوف نے اس موقع پر محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام کے نورانی پیغام کے ساتھ ساتھ امتِ مسلمہ کی وحدت اور نفرت و شدت پسندی کے خلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ بیت علیہم السلام کی محبت وہ مرکز ہے جو ہمیں تفرقے سے نکال کر یکجہتی کی منزل تک پہنچاتی ہے۔

اہلِ سنت برادران نے اس پیغام کو نہ صرف سراہا بلکہ عہد کیا کہ وہ مل کر، ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر، محبتِ اہلِ بیت علیہم السلام کو عام کریں گے اور حسین علیہ السلام کے نام پر نفرتوں کو شکست دیں گے۔

کربلا معلیٰ میں اہلِ سنت اور شیعہ برادران کی وحدت کی حسین مثال

یہ موقع ایک زندہ مثال ثابت ہوا کہ امام حسین علیہ السلام صرف کسی ایک گروہ کے نہیں بلکہ سب کے ہیں اور یہی وہ محور ہیں جو دلوں کو یکجا کرتے ہیں۔آخر میں دعا کی گئی کہ خدا ہمیں اسی محبتِ حسین پر قائم رکھے اور اسی محبت پر ہمارا خاتمہ کرے۔

کربلا معلیٰ میں اہلِ سنت اور شیعہ برادران کی وحدت کی حسین مثال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha