حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں مسجد توحید میں جشنِ میلاد النبیؐ اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے ایک شاندار و پروقار پروگرام حجۃ الاسلام و المسلمین شمشاد حیدر کے زیر قیادت منعقد ہوا، جس میں علمی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ اہلسنت والجماعت اور مختلف مراکز کے برادران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز مرکز کوثر النبی اسلو کے معروف قاری، آقای محمد زاہد افغانی کی تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا۔ اس کے بعد خوش آواز نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالتِ مآبؐ میں اپنے نذرانہ ہائے عقیدت پیش کیے۔
اس موقع پر ورلڈ اسلامک مشن کے قاری اشرف، ادارہ منہاج القرآن کے مولانا محمد اقبال فانی، انجمن حسینی ناروے کے دکتر مولانا سید زوار حسین نقوی، مرکز ثقافتی اسلامی کے مولانا سلیم علوی، اسلامک سینٹر کے مولانا محمد فروسیت اور مسجد توحید کے شیخ محمود جلول اور حجۃ الاسلام و المسلمین شمشاد حیدر نے خطاب کیا۔
علماء کرام نے اپنے خطابات میں امتِ مسلمہ کی موجودہ زبوں حالی، فلسطین و غزہ کے حالات اور سیرتِ نبیؐ کی روشنی میں عملی رہنمائی کی ضرورت پر زور دیا۔ پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کے اراکین سمیت مختلف عرب و غیر ملکی مراکز کے مسلمان بھی شریک ہوئے۔









آپ کا تبصرہ