۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ رمضان توقیر

حوزہ / علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں شیعہ وفد نے اسٹیشن کمانڈر سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر کی قیادت میں تشیع کے ایک نمائندہ وفد نے اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ اسماعیل خان بریگیڈئیر عامر حیات سے ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈیئر عامر حیات نے اس موقع پر کہا: محرم الحرام ہمیں آپس میں پیار و محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ان شاء اللہ آپس میں مل کر محرم الحرام کو پرامن گزاریں گے۔

بریگیڈیئر عامر حیات نے کہا: امن دشمن قوتیں ہمیں آپس میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم سب ایک ہیں اور د شمن کے عزائم کو مل جل کر ناکام بنائیں گے۔

اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ نے اہل تشیع کے وفد کو محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .