۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ محمد رمضان توقیر

حوزہ / صوبہ خیبر پختونخواہ میں محرم الحرام میں قیام امن کےلئے،بین المسالک ہم آہنگی،فول پروف سیکیورٹی انتظامات کےلئے شیعہ و سنی علمائے کرام اور مختلف مکاتب فکر کے مذہبی اکابرین کا خیبر پختونخوا صوبائی چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پی ناصر حیات خان کی صدارت میں مشترکہ صوبائی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر،مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر مولانا جہانزیب بنگش،مولانا حسین احمد مدنی،مولانا طیب قریشی،قاری سراج احمد خلیل،بریگیڈئر سرتاج قزلباش، قاری اکرام الحق ،پروفیسر قاضی خلیل الرحمان ۔قاضی غلام مجتبی،ڈاکٹر حسنین رضا ترابی، پیر شاہ نواز،محرم علی شاہ، مولانا ستار ،مولانا یوسف ،خاجی ظہیر حسین ،مولاناالطاف حسین ،مولانا عصمت اللہ ،مولانا حاجی حسین ، مولانا طیب شاہ بخاری،مولانا جلال شاہ ،سید امجد حسین شاہ ،مولانا عبدلواحد ،مولانا امان اللہ ،فیاض حسین بخاری ،مولانا خان محمد اور سید محمد خنیف شاہ نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں علامہ محمد رمضان توقیر نے محرم الحرام میں قیام امن کےلئے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا فرض بنتا ہےکہ محرم الحرام پر امن عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔

انہوں نے کہا: محرم الحرام میں شر پسند عناصر کے خلاف سختی سے نمٹاجائے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔تمام علماء کرام اور معززین نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا: محرم الحرام حرمت کا مہینہ ہے جس کا احترام ہم سب پر واجب ہے ۔یہ مہینہ دلوں کی کدورتیں ختم کرنے کا پیغام دیتاہے۔

تمام مکاتب فکر کے علماءنے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیں عدم برداشت کے فلسفے کو دفنانا ہوگا اور صبر وتحمل، برداشت اور رواداری کو فروغ دینا ہو گااوریہ کہ منبر اور محراب سے صرف امن کی آواز بلند کرنا ہوگی۔ دشمن جو خلیج ہمارے درمیان پیدا کرنا چاہتا ہے وہ ہم پاٹ دیں گے ۔

وفد نے محرم الحرا م کے دواران جلوسوں کی جگہوں پر ٹریفک کے انتظام کو درست رکھنے اور عوام کی سہولت کےلئے متبادل راستے کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بیمار اور مسافر پریشان نہ ہوں۔ جلوسوں کے اوقات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

آئی جی پی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام کے دوران عوام کے جان و مال، عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور فرقہ واریت کےساتھ ساتھ بالخصوص تخریب کاری کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پولیس کو چوکس اور الرٹ کر دیاہے اور ساتھ ساتھ مٹھی بھر شرپسند عناصر اور افواہ پھیلانے والوں کا بروقت محاسبہ کرنے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں ۔

آئی جی پی نے عشرہ محرم الحرام کے دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے مابین قریبی رابطہ اور اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

اجلاس کے آخر میں محرم الحرام میں قیام امن کےلئے اور ملک کی یکجہتی و سلامتی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

محرم الحرام حرمت کا مہینہ ہے جو دلوں کی کدورتیں ختم کرنے کا پیغام دیتا ہے

محرم الحرام حرمت کا مہینہ ہے جو دلوں کی کدورتیں ختم کرنے کا پیغام دیتا ہے

محرم الحرام حرمت کا مہینہ ہے جو دلوں کی کدورتیں ختم کرنے کا پیغام دیتا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .