ہفتہ 28 جون 2025 - 12:52
محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے جنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس / علمائے کرام اور معززین کی شرکت

حوزہ / تحصیل جنڈ میں محرم الحرام کے مقدس ایام کے پُرامن اور منظم انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحصیل جنڈ میں محرم الحرام کے مقدس ایام کے پُرامن اور منظم انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز روحانی شخصیت پیر سید سعادت علی شاہ چورہ شریف، مولانا سید سعید حیدر ہمدانی، قاری غلام فرید قادری، قاری فاضل چشتی، مولانا لیاقت علی رانجھا، معروف سماجی شخصیت ملک سعادت علی خان ملک غلام حسن خان حاجی ملک الطاف سمیت دیگر معززین اور علماء کرام نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عزاداری کے جلوسوں، مجالسِ عزاء کے پرامن انعقاد، سیکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی کی فراہمی، ٹریفک کنٹرول اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے انتظامیہ کو درپیش مسائل اور عوامی خدشات سے آگاہ کیا اور اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے جنڈ میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس / علمائے کرام اور معززین کی شرکت

اسسٹنٹ کمشنر احمد علی رضا نے کہا: محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنا اور عزاداروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت سرانجام دیں گے اور علمائے کرام و معززین کے تعاون سے تمام امور خوش اسلوبی سے انجام دیے جائیں گے۔

علمائے کرام نے انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے امن و بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کا اختتام دعا اور باہمی اتفاقِ رائے کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha