بدھ 17 ستمبر 2025 - 15:24
کرگل میں شیعہ علماء اسمبلی کا اہم اجلاس، اتحاد و اصلاح پر زور

حوزہ/ کرگل میں منعقدہ شیعہ علماء اسمبلی کے اجلاس میں ممتاز علمائے کرام و سماجی رہنماؤں نے ملت کے اتحاد، دینی تربیت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا ایک اہم اجلاس ہندوستان کی یوٹی لداخ کے شہر کرگل میں منعقد ہوا جس میں مولانا غلام رسول کشمیری،مولانا جواد حیدر جودی، مولانا باقر فیاض حسینی سمیت ملک کے ممتاز علمائے کرام و مذہبی رہنما اور سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس کا مقصد موجودہ مذہبی و سماجی حالات پر تبادلہ خیال کرنا، ملت کی اصلاح و فلاح کے لیے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا، اور نوجوان نسل کی دینی تربیت پر زور دینا تھا۔

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اتحادِ بین المسلمین، دینی تعلیم کے فروغ، اور معاشرتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں ملت کے اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ روابط بڑھانے پر بھی زور دیا گیا تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو بہتر انداز میں عملی شکل دی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha