حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملک ہندوستان کے بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید اسد رضا حسینی بانی و مدیر حوزہ علمیہ امام حسینؑ، مظفرنگر ان دنوں علالت کے باعث صاحبِ فراش ہیں۔ یہ اطلاع اُن کے فرزند، مولانا سید محمد حسینی نے دی ہے۔
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
﴿وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ﴾ (الشعراء: 80) “اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) مجھے شفا دیتا ہے۔”
اس موقع پر مدرسہ بنت الہدیٰ ایجوکیشنل سوسائٹی ہریانہ کے اراکین، اساتذہ اور طالبات نے تمام علمائے کرام اور مؤمنینِ عظام سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ وہ بارگاہِ ربّ العزت میں دستِ دعا بلند کریں اور مولانا محترم کی صحتِ کاملہ و عاجلہ کے لئے دعا کریں۔
مدرسہ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ “ہم دعا گو ہیں کہ پروردگارِ عالم بحق محمد و آل محمدؑ، مولانا کی علالت کو شفائے کاملہ و عاجلہ میں بدل دے اور انہیں صحت و عافیت کے ساتھ دین و ملت کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔”
مولانا اسد رضا حسینی علمی و دینی خدمات، تقویٰ و اخلاص اور تبلیغِ دین میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ آپ کی شخصیت دینی رہنمائی اور اصلاحِ معاشرہ کے لئے ہمیشہ روشنی کا مینار رہی ہے، اور اہلِ ایمان کی دعا ہے کہ آپ صحت و سلامتی کے ساتھ طویل عمر پائیں۔
ملتمس دعا: مولانا عقیل رضا ترابی مدرسہ بنت الہدیٰ ایجوکیشنل سوسائٹی، ہریانہ ہندوستان









آپ کا تبصرہ