حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ جو صحت کے شعبے میں اپنی مثالی خدمات پیش کر رہا ہے، کو اس کی نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں عنبر فاؤنڈیشن لکھنؤ کی جانب سے ٹرسٹ کے رکن جناب شان حیدر صاحب کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر عنبر فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب وفا عباس صاحب نے کہا کہ اے ایم آر ٹرسٹ نے نہ صرف غریب اور ضرورت مند مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بلکہ تعلیمی میدانوں میں بھی ان کی سعی و تلاش ناقابلِ فراموش ہیں۔ ٹرسٹ کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف تعلیمی و طبی اسکیمیں سینکڑوں خاندانوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہی ہیں۔
جناب وفا عباس نے اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے جذبۂ خدمت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی سماج کی بھلائی کے لیے اپنی کوششوں کو مزید وسعت دے گا۔
04:47 - 2025/10/01









آپ کا تبصرہ