اتوار 28 ستمبر 2025 - 18:02
شہید سید نصراللّٰه؛ امام حسینؑ کے پیرو تھے، مقررین

حوزہ/لکھنؤ کے تاریخی چھوٹے امام باڑہ میں شہید سید حسن نصرالله کی پہلی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ایک عظیم الشان مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں شہر اور بیرونِ شہر کے دانشوروں سمیت مختلف مذاہب کے افراد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ کے تاریخی چھوٹے امام باڑہ میں شہید سید حسن نصرالله کی پہلی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ایک عظیم الشان مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں شہر اور بیرونِ شہر کے دانشوروں سمیت مختلف مذاہب کے افراد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہید سید نصراللّٰه؛ امام حسینؑ کے پیرو تھے، مقررین

مجلسِ ترحیم کی نظامت مولانا حیدر عباس رضوی صاحب نے کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے اپنی زندگی امام حسینؑ کے راستے پر چلتے ہوئے گزاری اور یہی ان کی شہادت کا اصل پیغام ہے۔

اس موقع پر مولانا سعید الحسن نقوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن نصرالله نے لگاتار 30 برس تک مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف اپنی زندگی گزاری۔

مولانا مصطفیٰ مدنی صاحب نے شہادت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ظالم ہمیشہ شہادت کے سامنے مجبور ہو جاتا ہے اور شہید حسن نصرالله نے بے مثال شہادت پیش کی۔

بنگلورو سے تشریف لائے ہوئے معروف صحافی امرش مشرا نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ جس طرح انہوں نے ظالم طاقتوں کا مقابلہ کیا، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا فلسطین کے ساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے۔ یہ سب ان کے خون کا اثر ہے اور اسرائیل کے مظالم جو آج دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، وہ بھی شہید کے خون کا نتیجہ ہے۔

شہید سید نصراللّٰه؛ امام حسینؑ کے پیرو تھے، مقررین

آخر میں مجلس سے مولانا مشاہد عالم صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مجھے لوہے کا آدمی کہتی ہے، لیکن میرے نزدیک آیت اللہ علی خامنہ ای ہی حقیقی لوہے کے انسان ہیں۔

مجلس میں مولانا محمد علی زیدی، مولانا تنویر عباس، مولانا تسنیم مہدی، مولانا عادل فراز، مولانا رضا امام، مولانا سلیم، مولانا محمد عباس، مولانا منظر صادق، مولانا محمد حسن، مولانا سقلین باقری، مولانا عباس اصغر سبریز، مولانا احمد حسن، مولانا عدیل حسن اور مولانا عقیل صاحب سمیت متعدد علمائے کرام نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha