اتوار 28 ستمبر 2025 - 18:04
سید حسن نصرالله کی حیاتِ طیبہ سراپا جہاد و مقاومت تھی، خواہر سیدہ علقمہ بتول

حوزہ/ حوزہ علمیہ بنت الہدیٰ ایجوکیشنل سوسائٹی ہریانہ میں سید مقاومت، شہیدِ مظلوم سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پرشکوہ اور بابرکت قرآن خوانی و مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور اجتماع میں معلمات و طالبات سمیت مؤمنات کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور شہید کے بلندیِ درجات کے لیے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ بنت الہدیٰ ایجوکیشنل سوسائٹی ہریانہ میں سید مقاومت، شہیدِ مظلوم سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر ایک پرشکوہ اور بابرکت قرآن خوانی و مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس روح پرور اجتماع میں معلمات و طالبات سمیت مؤمنات کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور شہید کے بلندیِ درجات کے لیے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کیں۔ اس عظیم الشان مجلسِ ترحیم کا آغاز ذکرِ خدا سے ہوا، جس کے بعد شہدائے مقاومت خاص طور پر سید مقاومت کے ایصالِ ثواب کے لیے طالباتِ مدرسہ بنت الہدیٰ نے قرآن خوانی کی اور شہیدِ مظلوم کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سید حسن نصرالله کی حیاتِ طیبہ سراپا جہاد و مقاومت تھی، خواہر سیدہ علقمہ بتول

اس موقع پر سیدہ مصباح بتول، سیدہ ممتاز فاطمہ اور سیدہ راضیہ بتول نے پراثر مراثیہ خوانی کی۔ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے خطیبۂ اہلبیت و معلمۂ مدرسہ محترمہ سیدہ علقمہ بتول نے کہا کہ سید حسن نصرالله کی حیات سراپا جہاد و مقاومت تھی۔ وہ صرف ایک رہنما نہیں تھے، بلکہ مظلوموں کے لیے سہارا، مستضعفین کے لیے پناہ اور دینِ خدا کے لیے استقامت کا نشان تھے۔ آپ نے امت کو یہ پیغام دیا کہ عزت و آزادی کا راستہ صرف مقاومت ہے اور ذلت کا دوسرا کوئی نام نہیں سوائے استکبار کے سامنے سر جھکانے کے۔

سید حسن نصرالله کی حیاتِ طیبہ سراپا جہاد و مقاومت تھی، خواہر سیدہ علقمہ بتول

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصراللہؒ کی زندگی ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ہم اپنے عقیدے اور اپنے اصولوں پر ثابت قدم رہیں۔ آپ کی شہادت ایک عہد ہے جو ہم سب سے یہ تقاضہ کرتی ہے کہ ہم شہداء کے خون کے امین بن کر عدل و حق کی راہ پر استوار رہیں۔

مجلسِ عزاء کے اختتام پر شہیدِ مقاومت اور تمام شہدائے راہِ حق کے لیے فاتحہ و دعا کی گئی، ساتھ ہی ملتِ اسلامیہ کی بقاء، اتحاد اور مظلومینِ جہان کی نصرت کے لیے نیز بارگاہِ رب العزت میں دعا کی گئی۔ یہ مجلس نہ صرف شہیدِ مظلوم کے لیے خراجِ عقیدت تھی، بلکہ عہدِ وفا کی تجدید بھی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • سیده ناظمه حسينی IN 19:32 - 2025/09/29
    سید حسن نصرالله