حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنی رہائش گاہ ابوجا میں نائجیریا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء اور بزرگانِ سادات کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں زاریا، تارابا، جیگاوا، آداماوا، کانو، گومبے اور بنو سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء اور سادات نے شرکت کی۔ شرکاء نے باہمی اتفاقِ رائے سے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں دینی رشتوں کو مضبوط کرنا، سماجی تعاون کو فروغ دینا اور ملت کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
نشست ایک پُرامن فضا میں منعقد ہوئی، جہاں مختلف امور پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا اور روحانی، سماجی اور فکری میدان میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس قسم کی ملاقاتیں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے میں مثبت اقدار کو تقویت دی جا سکے۔









آپ کا تبصرہ