۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مبارک شگری

حوزہ/مرحوم آقا مبارک علی شاہ کے چہلم کی مناسبت سے سیمینار مرکزی جامع مسجد چھوترون میں، محکمہ شرعیہ اسلامیہ چھوترون کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آقا مبارک علی شاہ کے چہلم کی مناسبت سے سیمینار مرکزی جامع مسجد چھوترون میں، محکمہ شرعیہ اسلامیہ چھوترون کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کی نمایاں شخصیات، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، سیاسی شخصیات، ادبی شخصیات، شعراء کرام اور بلتستان بھر خصوصاً شگر بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، تمام مقررین، علماء، ادباء اور شعرا نے آغا مرحوم کے سوانح حیات پر روشنی ڈالی۔ آپ کی دینی خدمات، اتحاد بین المسلمین کی فکر، علاقائی اور سیاسی خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین و خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر حجةلاسلام شیخ سکندر بہشتی کے تعاون سے قلیل عرصے میں سادات چھوترون خصوصاً مرحوم و مغفور سید مبارک کے سوانح حیات کو مختصر طور پر احاطہ کیا ہو مجلہ "جلوہء مبارک" کی بھی رونمائی کی گئی۔

حجة الاسلام والمسلمین سید عباس مسئول محکمہ شرعیہ نے تمام علماء، مقررین و شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مقررین میں حجة الاسلام شیخ مرزا علی صوبائی صدر تحریک اسلامی پاکستان، حجةالاسلام سید طہ شمس الدین، حجة الاسلام شیخ بشیر بہشتی، حجة الاسلام شیخ رضا بہشتی، حجة الاسلام سید محمد فلسفی، حجة الاسلام شیخ احمد نوری، شیخ احمد مبلغی، جماعت اہل حدیث کی طرفسے مولانا عبدالمتین صاحب، علمائے نوربخشیہ کی طرفسے مفتی علی محمد ہادی، سید نواز حسین، بوا سید عراقی اور مشرب ہمدانیہ کی طرفسے سید عباس نے آغا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

بابا بلتی اخوند حکیم، حجةالاسلام شیخ ابراہیم خلیلی، ماسٹر رسول مہر، جواہر بھٹو ودیگر نے کلام کی صورت میں آغا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سٹیج سیکریٹری کے فرائض حجة الاسلام شیخ سکندر علی بہشتی نے انجام دیئے۔

سید مبارک علی شاہ الموسوی النجفی کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد

سید مبارک علی شاہ الموسوی النجفی کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .