۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مذہبی کتاب

حوزہ/ ایک مسجد کے اندر مسلم کمیونٹی کی مذہبی کتاب کو جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شاہجہاں پور/ ضلع شاہجہاں پور کی ایک مسجد میں مذہبی نسخہ کو جلانے کا واقعہ روشنی میں آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بدھ کے روز یہاں کی ایک مسجد میں ایک مذہبی نسخہ جلائے جانے کے بعد لوگوں کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے کہا کہ پولیس کو معاملے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد نامعلوم افراد کے خلاف اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی اور علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوپی کے شاہجہاں پور میں ایک مسجد کے اندر مسلم کمیونٹی کی مذہبی کتاب کو جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ سامنے آتے ہی مسلم کمیونٹی کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ عجلت میں اعلیٰ پولیس افسران بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو منانا شروع کردیا۔ اس دوران مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کیا جسے پولیس نے ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کر دیا۔

واقعہ چوک کوتوالی علاقہ کے بابو جئے علاقہ کا ہے۔ جہاں شام کے وقت کسی نامعلوم شخص نے مذہبی مقام کے اندر گھس کر مذہبی کتاب کو نذر آتش کر دیا۔ اس کے بعد ایک خاص برادری کے لوگوں میں غصہ پھوٹ پڑا۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر احتجاج کو ختم کرایا اور ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھیڑ کو منتشر کردیا۔

ایس آنند نے کہا کہ "پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک مذہبی کتاب کے کچھ صفحات جلے ہوئے پائے گئے ہیں۔ ہم نے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیا اور اس معاملہ کی حساسیت سے نمٹ رہے ہیں،" انہوں نے مزید کہا کہ قصورواروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس آنند نے مزید کہا کہ اس معاملے میں سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ہی سارا معاملہ بے نقاب ہو جائے گا۔ واقعہ سے قبل کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس کی بنیاد پر شناخت کی جارہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .