۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
نبیه بری رئیس پارلمان لبنان

حوزہ / لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے ڈنمارک کی شدت پسند سیاستدان کے قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بیانیہ صادر کرکے ڈنمارک کے شدت پسند سیاستدان "راسموس بالودان" کے قرآن کریم کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس قسم کے مقدسات کی توہین سے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور یہ تو ہین درحقیقت تمام آسمانی کتب کی توہین ہے۔

لبنان کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا: اس قسم کے توہین آمیز اقدامات سے آزادی بیان کے بہانے چشم پوشی اور سکوت سے نفرت بڑھے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .