۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ احمد بن حمد الخلیلی مفتی اعظم سلطنت عمان

حوزہ/ سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے سویڈش انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے سویڈش انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا: اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف بغض رکھنے والے انتہا پسندوں میں سے ایک شخص کا اس طرح قرآن مجید کو جلانا ان کی اللہ کے دین سے نفرت اور بغض کا واضح ثبوت ہے۔
شیخ الخلیلی نے مزید کہا: مسلمان حکومتوں اور قوموں کو چاہیے کہ وہ قرآن کریم کی توہین کے خلاف سختی اور عزم کے ساتھ نمٹیں تاکہ خدا کی کتاب کی حفاظت اور قرآن کی توہین سے روکا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .