۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
خطیب پور اعظم گڑھ میں وسیم مرتد کے خلاف پر شکوہ احتجاجی جلوس برآمد

حوزہ/ امام جمعہ و الجماعت قصبہ ماہل و استاد جامعۃ العباس (ع) کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے تمام مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے وسیم اور یزید جیسے پلید انسان ہر قوم و قبیلہ میں پائے جاتے ہیں بس ہمیں انہیں پہچاننے کی ضرورت ہے۔ جب ایک شخص خود ہی اپنے کفر کا اعلان کر رہا ہے اور مرنے کے بعد جلائے جانے کی وصیت کر رہا ہے تو اب کسی کو بھی اختیار نہیں ہے کہ اس کی باتوں کو ایک مسلمان کے آئینے میں دیکھے کیوں کہ اب وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج بتاریخ ۱۵ نومبر ۲۰۲۱ء بروز دوشنبہ، نماز ظہرین کے فوراً بعد قرآن کریم اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں توہین کرنے والے افراد بالخصوص مرتد وسیم رشدی کے خلاف موضع خطیب پور، سگڑی ضلع اعظم گڑھ (یو پی) میں انجمن عباسیہ خطیب پور کے زیر اہتمام استاد قرآن حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی صاحب کی زیر صدارت ایک پر شکوہ احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔علماء و ذاکرین کرام کی تقاریر کے بعد ان کی قیادت میں مومنین کے جوش و ولولے اور فلک شگاف نعروں کے ساتھ احتجاجی جلوس بھی بر آمد کیا گیا۔

جناب مولانا سید آفتاب عالم نے اپنی تقریر میں بیان کیا کہ توہین رسالت کرنے والے سے سارے رشتوں کو ختم کر دیا جاتا ہے، جسے خود اس کے بیوی، بچے، بھائی اور رشتہ دار اپنانے کو تیار نہ ہوں اسے یہ بیدار قوم کیوں کر اپنا سکتی ہے، ایسے افراد ہر زمانے میں لعنت کے مستحق رہے ہیں۔

جناب مولانا سید جاوید رضا خطیبی نے ولولہ انگیز بیان میں فرمایا کہ وسیم رشدی ایک نطفۂ نا تحقیق ہے۔ کیوں کہ رسول آعظم کی شان میں گستاخی ایک نجس العین ہی کر سکتا ہے۔ موصوف نے بیان کیا کہ رسول اکرم کی شخصیت کسی کی محتاج تعریف نہیں ہے۔

اپنی صدارتی تقریر میں حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی صاحب (امام جمعہ و الجماعت قصبہ ماہل و استاد جامعۃ العباس ع) نے بیان فرمایا کہ الیکشن سے پہلے تمام مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے وسیم اور یزید جیسے پلید انسان ہر قوم و قبیلہ میں پائے جاتے ہیں بس ہمیں انہیں پہچاننے کی ضرورت ہے۔ اپ نے فرمایا کہ جب ایک شخص خود ہی اپنے کفر کا اعلان کر رہا ہے اور مرنے کے بعد جلائے جانے کی وصیت کر رہا ہے تو اب کسی کو بھی اختیار نہیں ہے کہ اس کی باتوں کو ایک مسلمان کے آئینے میں دیکھے کیوں کہ اب وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔ ہاں کسی بھی انسان کو مقدسات اسلام کی اہانت کرنے کی اجازت نہیں ہے جو بھی دین اسلام، قرآن، پیغمبراسلام (ص) اور آئمۂ طاہرین (ع) و صحابہ کے خلاف زبان کو کھولے گا دنیا کی بیدار قومیں اس پر لعنت کریں گی۔ اور ایسے ہی نا پاک لوگ دنیا کی آگ میں تو جلیں گے ہی جہنم کی بھی آگ کا ایندھن قرار پائیں گے۔

بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت فرما کر احتجاجی جلوس کو کامیاب بنایا اور وسیم جیسے دین سے منحرف انسان سے اپنی بیزاری اور برأت کا ثبوت پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .