۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ آپ طلبہ سے میری سفارش بے عملی اور مایوسی سے پرہیز کی ہے۔ ہوشیار رہیے۔ یعنی اپنا خیال رکھیے، اپنے دل کا خیال رکھیے، ہوشیار رہیے کہ بے عملی کا شکار نہ بن جائيے، نا امیدی میں مبتلا نہ ہو جائیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی 26 اپریل 2022 کی تقریر سے اقتباس

حوزہ نیوز ایجنسی آپ طلبہ سے میری پہلی سفارش بے عملی اور مایوسی سے پرہیز کی ہے۔ ہوشیار رہیے۔ یعنی اپنا خیال رکھیے، اپنے دل کا خیال رکھیے، ہوشیار رہیے کہ بے عملی کا شکار نہ بن جائيے، نا امیدی میں مبتلا نہ ہو جائیے۔ آپ کو تو دوسرے شعبوں میں امید کا سرچشمہ بننا ہے۔ جی ہاں! مختلف شعبوں میں کچھ خرابیاں ہیں لیکن کیا ان خرابیوں کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا؟ بالکل کیا جا سکتا ہے، انھیں دور کیا جا سکتا ہے۔

وہ پہلی بات جس کی میں سفارش کروں گا یہ ہے کہ آپ اس سلسلے میں تقوے سے کام لیجیے، تقوی یعنی مسلسل خود پر نظر رکھنا اور چوکنا رہنا۔ اپنی طرف سے ہوشیار رہیے کہ مایوسی، ناامیدی اور "نہیں ہو سکتا"، "کوئي فائدہ نہیں" اور اس جیسے خیالات میں مبتلا نہ ہو جائیے۔

یہ میری پہلی سفارش ہے۔ اگر آپ نے اس سفارش کو نظر انداز کر دیا تو نہ صرف یونیورسٹی کے طالب علم کا کردار گر جائے گا بلکہ آگے لے جانے والے بقیہ انجن بھی ٹھپ ہو جائيں گے، سفر کی رفتار دھیمی پڑ جائے گي۔
امام خامنہ ای

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .