حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع عظام مکتب تشیع کا قلعہ ہیں، آج مکتب تشیع کی تشخیص مراجع عظام سے ہے، دشمن کی نیدیں اگر حرام ہوئی ہیں تو مجتہدین کے مضبوط پلیٹ فارم کی وجہ سے ملت تشیع نظام مراجعین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔یہ بات کا اظہار امام جمعہ حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ شیخ انصاری سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ عناصر طاغوت کے آلہ کار بن کر مراجع عظام کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، ایسے عناصر سے ملت تشیع کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ ہر دور میں مجتہدین نے مکتب اہل بیت کے تحفظ کے لیے اور علمی میدان میں جدوجہد کی ہے جس کی مثال موجودہ دور میں امام خمینی رح اور رہبر معظم کی ہے جن کی قربانیوں اور محنتوں سے دنیا میں مکتب جعفریہ کا وقار بلند ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فقہ جعفر یہ ایک مضبوط طاقت کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
جس وجہ سے استعمار نے مراجع عظام کے مرکز کو کمزور کرنے کے لیے شب روز سرمایہ کاری کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ جس نظام کے پیچھے امام حجت عج کی مدد ہو اسے کوئی بھی زمانے کا فرعون کمزور نہیں کر سکتا ہے۔