۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مجلس ایام فاطمیہ

حوزہ/ خدام فرش عزاء کے زیر اہتمام قصبہ ماہل ضلع اعظم گڑھ و اطراف ماہل کے گاؤں اور مواضعات میں ہر سال کی طرح امسال بھی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی کے زیر نگرانی شاندار اور منظم طریقے سے مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خدام فرش عزاء کے زیر اہتمام قصبہ ماہل ضلع اعظم گڑھ و اطراف ماہل کے گاؤں اور مواضعات میں ہر سال کی طرح امسال بھی حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید یونس حیدر رضوی ماہلی کے زیر نگرانی شاندار اور منظم طریقے سے مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا۔

قصبہ ماہل اور اطراف ماہل کے تقریبا ہر گاؤں میں ایک ایک دن مجالس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد علماء اور ذاکرین کرام نے مجالس کو خطاب کرتے ہوئے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کرام کو مستفیض کیا۔

علمائے کرام میں عمدۃ الذاکرین مولانا حسن مہدی واعظ صاحب جلالپوری، مولانا سید آرزو حسین عابدی صاحب، مولانا سید عارف عباس نقوی صاحب، مولانا سید حیدر عباس رضوی صاحب (لکھنؤ)، مولانا سید عباس رضا عابدی صاحب (بڑاگاؤں جونپور)، مولانا سید قمر عباس رضوی صاحب (پرتاب گڑھ), مولانا جاوید رضا خطیبی صاحب، مولانا محمد قاسم صاحب (ماہل)، مولانا سید سیف عباس صاحب (جونپور), مولانا اصغر مہدی صاحب (متوپور)، مولانا محمد حیدر صاحب (جلالپور), نے 8 دسمبر 2023 سے چل رہی مسلسل ۱۸ روزہ ان مجالس کو خطاب کیا۔ اس سلسلے کی الودعی اور آخری مجلس 22 دسمبر کو امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام جامع مسجد قصبہ ماہل اعظم گڑھ میں برگزار ہوئی جس کو مولانا سید جاوید رضا خطیبی صاحب نے خطاب کیا۔

مجلس کے بعد مومنین کے لئے نذر مولا علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔

قصبہ ماہل، موضع شاہرضا، موضع ناہر پور، موضع بہاؤ الدین پور، موضع منیر کلاں، موضع سہ مسح، موضع کندری، موضع دسمڑا، موضع رسول پور، موضع، اٹر ڈیہہ، موضع مکھا پور، موضع شاہجیر پور اور پوئی کے مومنین نے ہر سال سے بہتر طریقہ سے ان تمام مجالس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کڑاکے کی اس سردی کے باوجود ہر جگہ شرکت کر کے پوری عقیدت و محبت کے ساتھ اس مشن کو کامیاب بنایا۔ شعرائے کرام اور سوز خوان حضرات نے بھی ہر مجلس میں پوری عقیدت کا اظہار کیا بالخصوص خدام فرش عزاء کے ممبر شاعر اہل بیت جناب ظفر اعظمی صاحب نے مومنین کے قلوب میں ان مجالس کے سلسلے سے جوش و ولولہ پیدا کیا۔ شاعر اہل بیت جناب قیصر ماہلی، جناب دلنواز اعظمی، جناب شمیم اعظمی، معجز اعظمی، جناب شاہکار الہ آبادی، فیض اختر ماہلی، ثقلین اختر ماہلی، ایڈوکیٹ میر اصغر عباس، و دیگر شعرائے گرام نے بہترین کلام سے مجالس کی رونق کو دوبالا فرمایا۔

خدام فرش عزاء کے ممبران جناب منا رضوی ناہر پور، جناب امانت اکبر منے ماہل، جناب محمد عباس دسمڑا، جناب غلام عباس منیر کلاں، جناب احتشام حسین کندری، ایڈوکیٹ جناب میر اصغر رسول پور، جناب حسن امام حسو پردھان شاہجیر پور، جناب محمد بہاؤالدین پور، جناب زیارت حسین پوئی، جناب سبط حسن مکھا پور، جناب شبیہ الحسن سہ مسح، جناب شہزاد حیدر اٹر ڈیہہ نے اپنی انتھک کوششوں سے ہر ممکن مشن کو کامیاب بنایا۔

مجالس میں سوز خوانی کے فرائض کو جناب صفدر عباس میکش ماہلی و ہمنوا اور جناب بندے رضا و ہمنوا نے انجام دئے۔ اور ہر مجلس کے اختتام پر زیارت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی قرائت کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • حسینی IN 20:04 - 2023/12/23
    0 0
    جزاک اللہ اللہ تمام عز اداروں کی عزاداری قبول فرماے آمین اے کاش اسی عزاداری کی طرح ہفتہ رحمت و نعمت و علم بھی منایا جائے اور اس میں قوم کو علمی اور معاشی ترقی کی طرف بیدار اور راہنمائی کی جاے۔ یہ آیات کرام کسی مطلب کو پہنچانا چاہیں تو پہنچا سکتے ہیں جیسا کہ ایام فاطمی پر کام کیا اگر ایسا نہیں کرتے تو یہ لوگ شیعوں کے دوست نہیں دشمن ہیں حوزہ نیوز کا شکریہ کہ وہ ہر کمزور کی آواز بنی ہے