۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید یونس حیدر رضوی

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی صاحب (امام جمعہ و الجماعت قصبہ ماہل نے کہا: تاریخ گواہ ہے کہ قرآن، رسول اور آل رسول علیہم السلام کی شان و عظمت پر کیچڑ اچھالنے والے دنیا کی نگاہ میں اتنے گر گئے کہ کسی قوم و قبیلہ نے انہیں نہیں اپنایا اور ایسے ہی لوگوں پر اللہ، اسکے فرشتوں، اللہ کے رسولوں اور مومنین کی لعنت ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج بتاریخ ۱۲ نومبر ۲۰۲۱ء بروز جمعہ، نماز جمعہ کے فوراً بعد قرآن کریم اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہانت و توہین کرنے والے افراد بالخصوص مرتد وسیم رشدی اور اداروں کے خلاف سر زمین علم و ادب قصبہ ماہل ضلع اعظم گڑھ (یو پی) مسجد امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام امامیہ جامع مسجد ماہل کی جانب سے ایک احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔

جسلے کا آغاز قاری و استاد قرآن حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی صاحب کی دلنشین اور شیریں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

وسیم اور رشدی جیسے انسان ہدایت کے لائق نہیں جو ایمان لانے کے بعد مرتد و کافر ہوگئے، مولانا سید یونس حیدر رضوی

الحاج مولانا حسن مہدی صاحب واعظ جلالپوری (امام جمعہ ماہل) نے اپنے صدارتی بیان میں توہین رسالت کرنے والے وسیم کو مرتد و ملعون کہتے ہوئے فرمایا کہ ایسے انسان ہمیشہ اللہ اور اس کے فرشتوں کے نزدیک مستحق لعنت ہیں۔

وسیم اور رشدی جیسے انسان ہدایت کے لائق نہیں جو ایمان لانے کے بعد مرتد و کافر ہوگئے، مولانا سید یونس حیدر رضوی

حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی صاحب (امام جمعہ و الجماعت قصبہ ماہل) نے سورۂ آل عمران کی آیت نمبر ۸۶_۸۷ کی روشنی میں بیان فرمایا کہ وسیم اور رشدی جیسے انسان ہدایت کے لائق نہیں ہیں چونکہ یہ ایمان لانے کے بعد مرتد و کافر ہوگئے، تاریخ گواہ ہے کہ قرآن، رسول اور آل رسول علیہم السلام کی شان و عظمت پر کیچڑ اچھالنے والے دنیا کی نگاہ میں اتنے گر گئے کہ کسی قوم و قبیلہ نے انہیں نہیں اپنایا اور ایسے ہی لوگوں پر اللہ، اسکے فرشتوں، اللہ کے رسولوں اور مومنین کی لعنت ہے۔

وسیم اور رشدی جیسے انسان ہدایت کے لائق نہیں جو ایمان لانے کے بعد مرتد و کافر ہوگئے، مولانا سید یونس حیدر رضوی

ان کے علاوہ مولانا قاسم رضا اور مولانا اختر رضا نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت فرما کر جلسے کو کامیاب بنایا اور وسیم جیسے دین سے منحرف انسان سے اپنی بیزاری اور برأت کا ثبوت پیش کیا۔ شرکاء میں شاعر اہل بیت (ع) ظفر صاحب اعظمی، راشد علی، امانت اکبر منے، محمد رضا، نقن، سردار حسین اٹرڈیہہ، محمد عباس دسمڑا، حسن عباس اسد، نذر عباس شمو، عمار حیدر، ثمر، بابو بھائی، سردار ناہرپور، فیض شاہ رضا، ضرغام اختر ببلو، ثقلین اختر ماہلی، بزمی اختر، پیش پیش رہے۔ جلسے کی نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام مولانا سید یونس حیدر رضوی صاحب نے انجام دئے۔ دعا اور دشمنان اسلام سے اعلان بیزاری کے ساتھ نعروں کی گونج میں جلسے کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .