پیر 15 نومبر 2021 - 15:37
علمائے زیدپور بارہ بنکی کی وسیم مرتد کی مذمت و گرفتاری کا مطالبہ

حوزہ/ ہم زیدپور بارہ بنکی کے علمائے کرام وسیم رضوی مرتد کی سخت سے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے یہ گذارش کرتے ہیں کہ جلد از جلد وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے اس پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور شیعہ وقف بورڈ سے خارج کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علمائے زیدپور بارہ بنکی نے گستاخ قرآن و رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مشترکہ طور پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ حضرات کو علم ہے کہ گذشتہ کئی روز سے وسیم مرتد خبیث پلید کہ جس پر جتنی بھی لعنتیں بھیجی جائیں کم ہیں کیونکہ وہ اس سے بھی کہیں زیادہ لعنتوں کا مستحق ہے کیونکہ اس نے جو حرکت کی ہے وہ ایک ایسا شخص ہی کر سکتا ہے کہ جس کو رسول اللہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت کی تنکا برابر بھی معرفت نہ ہو کیونکہ پیغمبر اکرم کی ذات اقدس وہ ہے کہ جس سے کسی غیر کو بھی ذرا سی اذیت نہیں پہونچی بلکہ رسول کی سیرت تو یہ رہی ہے کہ ان پر انکا کوئی دشمن کوڑا بھی پھینکتا تھا تو وہ اف تک نہیں کرتے تھے بلکہ جب وہ ضعیفہ بیمار ہو گئی تو اس ضعیفہ کہ جو کل تک آپ پر کوڑا پھینکا کرتی اور سب شتم کیا کرتی تھی اسی کی عیادت کو جاتے تھے ایسے رسول پر وسیم رشدی جیسا پلید شخص یہ الزام لگاتا ہے کہ معاذ اللہ ظالم و جابر تھے اور ان سے العیاذ باللہ ایسی ایسی تہمتیں اور جھوٹی باتیں منسوب کر رہا ہے جس کا تصور کرنا بھی گناہ کبیرہ ہے۔

وسیم خبیث اس سے پہلے بھی قرآن کریم جیسی کتاب عظیم جو کلام اللہ ہے اس پر بھی جھوٹا الزام لگا چکا ہے کہ قرآن کریم میں بہت سی آیتیں ایسی ہیں کہ جو دہشتگردی کا پیغام دیتی ہیں قتل و غارتگری کا پیغام دیتی ہیں جبکہ اللہ تو قرآن مجید میں سورہ مائدہ کی ٣٢ ویں آیت میں ارشاد فرماتا ہے کہ اگر کسی انسان نے کسی ایک انسان کو قتل کیا تو گویا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اور اگر کسی ایک انسان کو حیات بخشی تو پوری انسانیت کو حیات بخشی ایسا دین اسلام و کلام اللہ کہ جس کو قرآن کریم کہتے ہیں جو تمام عالم بشریت کے لئے اتنا عظیم پیغام دے رہا ہے کیسے دہشتگردی و قتل غارتگری کا پیغام دے سکتا ہے وسیم نے اپنی انہیں بیہودہ حرکتوں اور بے بنیاد باتوں سے تمام امت مسلمہ کا دل دکھایا ہے جو قابل عفو و درگذشت نہیں ہے اور آئین ہندوستان بھی کسی انسان کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ کسی بھی مذہب کے پیشوا کی توہین کرے۔

لہذا اسی وجہ سے آج ہم زیدپور بارہ بنکی کے علمائے کرام وسیم رضوی مرتد کی سخت سے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے یہ گذارش کرتے ہیں کہ جلد از جلد وسیم رضوی کو گرفتار کیا جائے اس پر سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور شیعہ وقف بورڈ سے خارج کیا جائے۔

اس بیانیہ میں شامل حضرات حجۃ الاسلام مولانا عالم مہدی صاحب قبلہ حجۃ الاسلام مولانا تصدیق حسین رضوی صاحب قبلہ حجۃ الاسلام مولانا موسی رضا یوسفی صاحب قبلہ۔ حجۃ الاسلام مولانا ریاضت حسین صاحب قبلہ۔ حجۃ الاسلام مولانا ابن عباس صاحب ۔ حجۃ الاسلام مولانا بضاعت حسین رضوی صاحب ۔حجۃ الاسلام مولانا ادیب حسن صاحب ۔ حجۃ الاسلام مولانا ثمر عباس رضوی صاحب ۔حجۃ الاسلام مولانا علی سجیر رضوی صاحب ۔حجۃ الاسلام مولانا وقار مہدی صاحب۔حجۃ الاسلام مولانا کاشف رضوی زیدپوری صاحب ججۃ الاسلام مولانا ارشد رضا خان صاحب۔ حجۃ الاسلام مولانا جاوید حیدر زیدی صاحب ۔حجۃ الاسلام مولانا ذیشان عارف صاحب اور حجۃ الاسلام مولانا اقتدار صاحب کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha