۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مجلس علماء و خطباء ہند ممبئی

حوزہ/ ہر وہ شخص جو وسیم رضوی کی طرح سے قرآن میں تحریف کی بات کرتا ہے یہ اس کا ذاتی نظریہ ہوسکتا ہے  شیعہ اور مسلمانوں کا نظریہ نہیں ، ہم اس طرح کے نظریات کی شدید تردید اور مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ قرآن مجید کی شان میں گستاخی کے خلاف آج مجلس علماء و خطباء ہند۔ممبئی کاہنگامی جلسہ عالیجناب مولانا سید ظہیر عباس رضوی صاحب قبلہ کی صدارت میں  نجفی ہاوس میں منعقد ہوا، جس میں شہر کے بزرگ علماء نے شرکت فرمائی اور مندرجہ ذیل پیغام قوم کے نام ارسال کیا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اِنّا نَحْنُ نَزّلْنَا الذِّکْرَوَإِنَّا لَہُ لَحَافِظُونَ  - الحجر/۹

قرآن کریم، خداوندکریم کی نازل کردہ کتاب ہے اور اس کتاب میں روزِ اول سے آج تک کسی طرح کی تحریف نہیں ہوئی ہے، یعنی کسی آیت کا اضافہ یا کمی نہیں ہوئی ہے ، حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کے زمانے میں جیسا قرآن تھا ویسا ہی قرآن آج بھی ہے۔ البتہ اس کے مطالب و معارف کو سمجھنے کیلئے کسی ایک آیت کو معیار نہیں بنایا جا سکتا اس کے سیاق و سباق کودیکھ کر تفسیر ہوتی ہے۔خود قرآن کریم کے مطابق اس کی کچھ آیات محکمات میں سے ہیں اور کچھ متشابہات میں سے ہیں، آیات متشابہات کا مفہوم سمجھنے کیلئے ہمیں راسخون فی العلم کے پاس جانا ہوتا ہے اور ان کی تعلیمات کی روشنی میں ان آیات کا مفہوم نکالا جاسکتا ہے۔ 

اگر کوئی شخص کسی بھی شکل و صورت میں قرآن مجید میں تحریف یاکمی یا اضافہ کی بات کرتا ہے تووہ مسلمات شیعہ اور ملت اسلامیہ کے مسلم الثبوت عقیدہ کے خلاف ہے۔

لہذا ہر وہ شخص جو وسیم رضوی کی طرح سے قرآن میں تحریف کی بات کرتا ہے یہ اس کا ذاتی نظریہ ہوسکتا ہے  شیعہ اور مسلمانوں کا نظریہ نہیں ، ہم اس طرح کے نظریات کی شدید تردید اور مذمت کرتے ہیں ، اور دعا کرتے ہیں کہ خدا اس دور میں ہمیں تفرقہ سے محفوظ رکھے اورتفریق کی تمام سازشوں کو ناکام فرمائے۔ آمین

والسلام

اس جلسہ میں درج ذیل علماء کرام شریک ہوئے:
مولانا سید احمد علی عابدی صاحب
مولانا سید روح ظفر صاحب
مولانا سید ظہیر عباس رضوی صاحب
مولانا سید عزیز حیدر صاحب
مولانا سید حسن رضا موسوی صاحب
مولانا سید محمد ذکی حسن صاحب
مولانا سید عادل صاحب
مولانا رضوان پلسانی صاحب
مولانا حاجی محمد حسین نجفی صاحب قاری
مولانا سید علی عباس امید صاحب
مولانا جوہر عباس صاحب
مولانا سید احمد عباس صاحب

قرآن مجید میں تحریف یا کمی یا اضافہ کی بات، مسلمات شیعہ اور ملت اسلامیہ کے مسلم الثبوت عقیدہ کے خلاف ہے

قرآن مجید میں تحریف یا کمی یا اضافہ کی بات، مسلمات شیعہ اور ملت اسلامیہ کے مسلم الثبوت عقیدہ کے خلاف ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .