۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مؤسسۂ الغدیر نجف اشرف میں ذکر معصومین (ع) کا انعقاد

حوزہ/ مدیر مؤسسۂ الغدیر مولانا رومان رضوی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ،بعدہ  مولانا فارقلیطا حسینی ،جناب ظفر عباس ظفر ،مولانا علی کبیر ،مولانا ذوالقرنین عسکری،مولانا منظور علی نے بارگاہ معصومین میں نزرانۂ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مؤسسۂ الغدیر نجف اشرف میں ایک محفل بعنوان “ذکر معصومین “ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ممتاز عالم دین مولانا فارقلیطا علی حسینی( ہیوسٹن،امریکہ) اور معروف شاعر اہلبیت جناب ظفر عباس ظفر ( کناڈا) نے خصوصی شرکت کی۔

مدیر مؤسسۂ الغدیر مولانا رومان رضوی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ،بعدہ مولانا فارقلیطا حسینی،جناب ظفر عباس ظفر، مولانا علی کبیر، مولانا ذوالقرنین عسکری،مولانا منظور علی نے بارگاہ معصومین میں نزرانۂ عقیدت پیش کیا۔

منعقدہ محفل سے مقررین کا کہنا تھا کہ قرآنی آیات اور متواتر حدیث ثقلین کی رو سے، اہل بیت(علیہم السلام) قرآن کے ہم پلہ ہیں، ان دونوں میں سے کسی ایک سے تمسک اختیار کرنا، دوسرے کو چھوڑ کر، دونوں کو چھوڑنے اور ترک کرنے کے مساوی ہے اور اسی طرح، دین کی تعلیمات تک بغیر آیات و روایات کے رسائی نہیں ہو سکتی۔ در حقیقت، قرآن و عترت، نبوت کا نچوڑ اور رسالت کے پہونچانے کا عظیم راستہ ہیں۔ اور یہی دونوں،قیامت تک کے لئے انسانوں کی ہدایت کے ضامن ہیں۔ آخر میں مولانا رومان رضوی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .