۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نجف اشرف میں مؤسسۂ الغدیر کی جانب سے طلاب کرام کی قدردانی

حوزہ/ نجف اشرف میں مؤسسۂ الغدیر کی جانب سے منعقد دروس کے اختتام پر مسلسسل دروس میں شرکت کرنے والے ممتاز طلاب کی قدردانی کرتے ہوئے ایک علمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کے،نجف اشرف میں مؤسسۂ الغدیر کی جانب سے منعقد دروس کے اختتام پر مسلسسل دروس میں شرکت کرنے والے ممتاز طلاب کی قدردانی کرتے ہوئے ایک علمی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عقیل ترابی نے اپنے تجربات اور دور حاضر کے حوالے سے طلاب حوزہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

بعدہ طلاب اور استاد درس مولانا سمیع حسین صاحب کی خدمت میں ہدیہ پیش کیا گیا،جلسہ میں مولانا ابوذر نقوی،مولانا ذوالقرنین عسکری،مولانا منظور علی، مولانا سرور کاظمی،مولانا عباس مہدی وغیرہ نے شرکت کی،آخر میں مدیر مؤسسۂ مولانا رومان رضوی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .