حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے علاقے شیولی آعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے خدمت دین کے جذبے سے سرشار مولانا سید محمد رضوان رضوی قوم و ملت کی فلاح کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، تقریباً چار سال سے ممبئی کے گونڈی علاقے میں بلا قید سن و سال کے دروس کا انعقاد کر رہے ہیں،خصوصا خواتین کے لئے فارغ التحصیل معلمہ کے توسط سے مختلف مقامات پر کلاسز کے بہترین اہتمام کے ساتھ ساتھ مومنین و مومنات کی تشویق کے لئے نفيس انعامات۔
قابل تحسین بات یہ ہے کہ کلاسس بغیر کسی فیس اور اجرت کے منعقد ہوتی ہیں یہاں تک کہ مدرسہ کو نہ کہیں سے مدد ہے اور نہ ہی کوئی چندہ موصول ہوتا ہے۔ صرف دو چار افراد کے باہمی مشاورت و معاونت سے یہ کار خیر انجام پا رہا ہے۔
مولانا کلب جعفر خان سلطانپور، مولانا سید غازی عباس زیدی سیتھل، جناب محمد ریحان و برادران پونہ، مولانا محمد رضوان رضوی (میر سرور آعظمی) ان افراد کی معاونت سے ان کلاسز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماہ مبارک رمضان میں کرونا کے سبب حضوری کلاسز کا امکان کو نہیں دیکھتے ہوئے ان کلاسز کو فرات میدیا کے ذریعے آنلائن سوال و جواب کی شکل میں برگزار کیا گیا،جسمیں دو ہزار سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔ اور مومنین کی گزارش و اصرار پر اس سلسلے کو ابھی تک جاری رکھا گیا ہے۔ 157 افراد جو امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں ان تک دارالقرآن امام رضا علیہ السلام قم ایران کی جانب سے جلد ہی بہترین انعام ارسال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مومنین کی گزارش پر دارالقرآن امام رضا علیہ السلام کی جانب سے جلد ہی سر زمین قم المقدس ایران سے بہترین اساتذہ کے ساتھ باقاعدہ آنلائن درس قرآن کریم و احکام اہلبیت علیہم السلام کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو فرات میڈیا کی اسٹودیو نشر ہوگا۔
مولانا سید محمد رضوان رضوی نے کہا کہ یہ کلاسز مومنین و مومنات کے لئے بہت مفید ثابت ہونگی اور کلاسز بالکل فری برگزار ہونگی،آپ تمام مومنین و مومنات سے گزارش ہے کہ فرصت کے وقت کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ علوم و آل محمد علیھم السلام سے آشناں ہوں۔
اور اپنے بچوں کی مذہبی پرورش کریں
تاکہ اس فانی دنیا کی زندگی جاودانی ہو سکے