۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حوزہ علمیہ غفرانمآب ؒ لکھنؤ میں مستقل دینی کلاسز کا آغاز 

حوزہ/ حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآبؒ لکھنؤ کی جانب سے کامیاب سنڈے کلاسز کے بعد مومنین کے مسلسل اصرار پر عالم آل محمدؐ امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت ۱۱؍ ذی القعدہ سن ۱۴۴۴ ہجری سے روزانہ شام ۴ بجے سے ۶ بجے تک دینی کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ اسکولس اور کالجز میں مصروف نوجوانوں اور جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت اور ذہنی الجھنوں اور منفی خیالات سے رہائی کی غرض سے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی کے زیر نگرانی اور حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآبؒ لکھنؤ کی جانب سے کامیاب سنڈے کلاسز کے بعد مومنین کے مسلسل اصرار پر عالم آل محمدؐ امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت ۱۱؍ ذی القعدہ سن ۱۴۴۴ ہجری سے روزانہ شام ۴ بجے سے ۶ بجے تک دینی کلاسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

لہذا مومنین کرام سے گذارش ہے کہ ملت کے نوجوانوں اور جوانوں کو دینی تعلیم کے حصول کی تشویق کرتے ہوئے انہیں ان کلاسز کی جانب متوجہ فرمائیں ۔

قرآنی معارف اور تعلیمات اہل بیت علیہم السلام سے خود کو آراستہ کرنے کے خواہشمند افراد داخلے کے لئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔

مولانا سید محمد ظہیر زیدی

۹۶۵۱۱۸۲۰۴۱

مولانا سید محمد مہدی رضوی

۹۷۲۱۸۶۱۳۲۵

حوزہ علمیہ غفرانمآب ؒ لکھنؤ میں مستقل دینی کلاسز کا آغاز 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .