۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
جنبش امل لبنان

حوزہ/ تحریک امل لبنان کے سیاسی دفتر نے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی کو لبنان اور شام کے تعلقات کی بہتری کیلئے اہم اور سنگ میل قرار دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک امل لبنان کے سیاسی دفتر نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کو لبنان اور شام کے تعلقات کی بہتری کیلئے اہم اور سنگ میل قرار دیتے ہوئے لبنان اور شام کے تعلقات کو معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تحریک امل نے اپنے اراکین کے ساتھ ایک نشست کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے مابین تعلقات کے معاملے میں نظر آنے والی تبدیلیوں سے واضح ہوتا ہے کہ عرب لیگ اپنے اہم کردار ادا کرنے میں کوشش اور سنجیدگی سے کام لے رہی ہے، جس کی زندہ مثال شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا جانا ہے۔ طویل مدت سے بحرانوں اور تنازعات کی نذر ہونے والی خطے کی سیاسی حقیقتیں دوبارہ زندہ ہوں گی۔ عرب اتحادیہ کا خطے کے مسائل میں اپنا کردار ادا کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ اس کردار کو گرانے کیلئے اس پر مسلط کی گئی جنگ سے ماوراء ہے اور یہ سیاسی اور تعمیر نو کی سطح پر ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کی نشانی ہے۔

تحریک امل کے سیاسی دفتر نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کو، لبنان اور شام کے تعلقات میں بہتری اور دونوں ممالک کی حکومتوں کے درمیان سیاسی رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ قرار دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .