۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
سید حسن نصراللہ

حوزہ/ لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ جمعہ کو پانچ بجے لبنانی مزاحمت کے کمانڈر مصطفی بدر الدین کی یوم شہادت کے موقع پر خطاب کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ جمعہ کو پانچ بجے لبنانی مزاحمت کے کمانڈر مصطفی بدر الدین کی یوم شہادت کے موقع پر خطاب کریں گے، یہ خطاب لبنان میں واقع مدرسہ المہدی (عج) میں لبنان کے وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا۔

سنہ 2008 میں بھی اس شہید کی شہادت کے بعد سے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے ان کی شہادت کی برسی کے موقع پر دمشق میں خطاب کیا تھا۔

مصطفی بدرالدین امین جو لبنان میں ذوالفقار حزب اللہ کے نام سے مشہور ہیں، 6 اپریل 1961 کو الغبیری میں پیدا ہوئے۔ وہ عماد مغنیہ کے بہنوئی تھے اور صہیونی میڈیا نے انہیں لبنان کی حزب اللہ کے فوجی کمانڈر حاج عماد مغنیہ کا جانشین کہا تھا جس نے دمشق میں مغنیہ کی شہادت کے بعد انہوں نے 2008 میں لبنانی مزاحمتی محاذوں کی فوجی کمان سنبھالی تھی۔

واضح رہے کہ سید حسن نصر اللہ نے حال ہی میں بیروت میں حماس اور فلسطین کی جہاد اسلامی تحریکوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بیرون میں ملاقات کی اور فلسطینی میں رونما ہونے والی بہت سی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .