۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حملہ

حوزہ/ فلسطین کی القدس بریگیڈ نے ہفتے کے روز غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں 50 راکٹ فائر کر کے دشمن کو حیران کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین کی القدس بریگیڈ نے ہفتے کے روز غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں 50 راکٹ فائر کر کے دشمن کو حیران کر دیا۔

منگل سے صہیونی افواج غزہ پٹی پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کر رہی ہیں جس میں جہاد اسلامی کے کئی کمانڈروں سمیت دو درجن سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیل کے حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی تل ابیب اور دیگر غیر قانونی مقبوضہ علاقوں پر راکٹ فائر کیے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے راکٹوں کی بارش بے مثال ہے جس کا مقابلہ کرنے میں صیہونی حکومت کو مشکل پیش آرہی ہے۔

بدھ سے اسرائیلی حکومت کے حملے شروع ہونے کے ایک دن بعد، فلسطینیوں نے جوابی کارروائی کی، جس میں اب تک کم از کم دو صہیونی ہلاک اور 57 زخمی ہو چکے ہیں، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جوابی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 10,000 افراد غزہ کے اطراف میں قائم غیر قانونی صہیونی بستیوں سے فرار ہو چکے ہیں۔

جوابی کارروائی میں فلسطینی گروپوں نے اب تک 1,099 راکٹ فائر کیے ہیں جس سے غیر قانونی علاقوں میں مقیم صہیونیوں کے دلوں میں خوف طاری ہو گیا ہے، دریں اثنا، اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام صرف 340 راکٹوں کو روکنے میں کامیاب ہو پایا، باقی میزائلوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .