۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
فلسطین

حوزہ/ غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت 24 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت 24 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ میں مقیم فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی اسرائیلی حملوں کے جواب میں راکٹ فائر کیے ہیں، فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر تین راکٹ فائر کئے، جس سے صہیونی حکام کو بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈہ بند کرنا پڑا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران اسرائیلی حکومت کے حملوں کے جواب میں غزہ سے 300 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے ہیں، فلسطینیوں کے راکٹ حملے میں ناجائز مقبوضہ علاقے میں واقع صہیونی بلمہیم ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے داغے جانے والے راکٹوں کا مقابلہ کرنا صیہونی حکومت کو مہنگا پڑ رہا ہے، کیونکہ فضائی دفاعی نظام سے فائر کیے جانے والے ہر میزائل کی قیمت ایک ملین ڈالر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .