۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یوم نکبت

حوزہ/ برطانیہ کے دارالحکومت میں یوم نکبت کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں افراد نے صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے دارالحکومت میں کل (ہفتہ) ہزاروں افراد نے "یوم نکبت" کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں مظاہرے کیے جسے فلسطینی ہر سال 15 مئی کو 1948 میں اپنے بے گھر ہونے اور اپنی سرزمین سے بے دخل کیے جانے کی یاد میں مناتے ہیں ۔

یوم تباہی و بربادی اور یوم نکبت کے عنوان سے ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جس کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرنا تھا ، مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی حکومت کو فلسطینیوں پر ظلم کرنے سے روکے۔

رپورٹ کے مطابق، اس مظاہرے کے لئے لندن میں بی بی سی کی عمارت کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی طرف مارچ کرتے ہوئے گئے۔

برطانیہ کے دارالحکومت میں اس بڑے مارچ کا اہتمام برطانیہ میں ایک فلسطینی انجمن فرینڈز آف الاقصیٰ، فلسطین یکجہتی مہم اور بریٹش مسلم ایسوسی ایشن نے مل کر کیا تھا۔

فلسطینی یکجہتی مہم نے اس حوالے سے کہا: "ہم یوم نکبت کو نہ صرف ایک تاریخی واقعہ کے طور پر بلکہ ظلم کے ایک مسلسل عمل کے طور پر بھی مناتے ہیں جو پچھلے 75 سالوں میں سرزمین فلسطین پر نو آبادیات، نسل پرستی اور فوجی قبضے کے ذریعے جاری ہے، فلسطینی عوام کو ہماری یکجہتی کی اس وقت پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں میں اسرائیلی کی جانب سے مسلسل حملے جاری رہے ہیں، فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس جنگ میں33 فلسطینی شہید اور 190 زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .