۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
یوم نلبہ

حوزہ/ ایران نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے محاصرے جیسے غیر انسانی جرائم کی سزا ملنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوم نکبہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کو گزشتہ 75 سالوں کے دوران فلسطینیوں پر اس کے کیے گئے جرائم اور ظلم کی سزا ملنی چاہئے۔

صیہونی حکومت کے غیر قانونی قیام اور فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کی یاد میں ہر سال 15 مئی کے دن کو یوم نکبہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

فلسطین میں ناجائز صیہونی حکومت کے قیام کا اعلان 15 مئی 1948 کو کیا گیا تھا، جس میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور بستیوں سے زبردستی بے دخل کر دیا گیا تھا۔

اس غیر قانونی حکومت کے قیام کے بعد سے فلسطینیوں کے نہ ختم ہونے والے مصائب کا ایک سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے، حالانکہ فلسطینیوں نے ہمت نہیں ہاری اور اب بھی اپنی سرزمین اور اپنے بنیادی حقوق کے لیے مزاحمت کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مصیبت زدہ فلسطینی عوام کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا اور اسے فلسطینیوں کا قانونی حق قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جتنے بھی سیاسی حل تلاش کیے گئے وہ ناکام رہے ہیں کیونکہ ان راہ حل سے فلسطین کو فائدہ نہیں پہنچا بلکہ صیہونی حکومت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .