۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
فلسطین، سرزمین انبیاء

حوزہ/ فلسطین، سرزمین انبیاء کی کتاب جو بیت المقدس کی سرزمین کی تاریخ پر مشتمل ہے اور جس میں فلسطین کے موضوع سے متعلق بانی انقلاب اور اسلامی قائد انقلاب کے خیالات کی وضاحت کی گئی ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمی یوم القدس کے موقع پر کتاب "فلسطین ، سرزمین انبیاء" جس میں اردو میں فلسطین کے مسئلے پر امام خمینی اور قائد انقلاب کے خیالات کی وضاحت کی گئی ہے، پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے ثقافتی کونسلر کے ذریعے پاکستان میں شائع ہوئی۔

فلسطین، سرزمین انبیاء کی کتاب جو بیت المقدس کی سرزمین کی تاریخ پر مشتمل ہے اور جس میں فلسطین کے موضوع سے متعلق بانی انقلاب اور اسلامی قائد انقلاب کے خیالات کی وضاحت کی گئی ہے، پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ثقافتی کونسلر کے توسط اردو زبان میں اشاعت کی گئی۔

اس کتاب کے پہلے حصے میں فلسطین اور بیت المقدس، صلیبی جنگوں کے دوران اس ملک کی صورتحال، فلسطین عثمانی دور میں، صہیونیت کی بنیاد رکھنے والے یہودیوں، فلسطین میں یہودیوں کی ہجرت، یوم نکبت، اسرائیلی توسیع پسندی، بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت۔ حماس، پہلا اور دوسرا انتفاضہ، صدی کا ڈیل جیسے موضوعات پر مشتمل ہے۔

اس کتاب کے دوسرے حصے میں امت کا اتحاد، اسرائیل اسلامی ممالک کے لئے خطرہ ہے، امریکہ اسرائیل کا اتحاد، رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منانا، فلسطین کے مسئلے کی اہمیت، مسئلہ فلسطین کے حل، خطے میں اسلامی انقلاب کے اثرات، فلسطین کے مسئلے کے لئے ہماری ذمہ داری کے موضوعات پر مشتمل ہے۔

کتاب کا الیکٹرانک ورژن سائبر اسپیس میں بھی دستیاب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .