۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجاب

حوزہ/ خواتین اور خاندانی علوم کی محقق نے کہا کہ مغربی با حجاب مسلمان خواتین ،  اپنی مرضی سے  اور مکمل معلومات کے ساتھ حجاب کا انتخاب کرتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ڈاکٹر فاطمہ عقیلی  نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ایک رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے   کہا کہ حجاب ایک بہت ہی اہم مسئلہ ہے ، ہر ملک میں حجاب کی کیا صورتحال ہے اس کےلیے مختلف تالیفات اور تحریروں  کا مطالعہ کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اہم تحریریں ،دو اہم حصوں اور دو زبانوں  "فارسی اور عربی" میں ہیں ، تاہم ، دنیا میں 50 سے زیادہ اسلامی ممالک موجود ہیں ، جن میں سے 22 عربی بولنے والے ممالک ہیں۔

ڈاکٹر خانم عقیلی نے کہا کہ اسی وجہ سے بیشتر کتابیں عربی میں لکھی گئیں ہیں ،  اس کے علاوہ ، سن 84 سے سن 94  کے دوران عفت اور حجاب کے کے موضوع پر 1083 کتابیں شائع ہوگئی ہیں ، اس سے اس موضوع  کی اہمیت ظاہر ہو جاتی ہے. 
انہوں نے بیان کیا کہ حجاب کے معاملے  میں سب سے زیادہ پڑھی جانے  والی کتاب شہید ڈاکٹر  مرتضیٰ مطہری کی لکھی گئی "مسئلہ حجاب"والی  کتاب ہے ،یہ کتاب ایران میں تقریباً 180 مرتبہ  عربی ، انگریزی اور اردو ترجمے کے ساتھ شائع ہو گئی ہے. 

ڈاکٹر خانم عقیلی نے مزید کہا کہ حجاب کے بارے میں  بہت ساری کتابیں اور مقالات لکھے جاچکے ہیں ، جو بدقسمتی سے نظریات کی حد تک ہیں اور ان پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا ، کیونکہ پالیسیاں مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں 
 لکھی گئی تمام کتابیں دونقطہ نظر پر مشتمل ہیں "حجاب کے اثبات اور  انکار": ایسی کوئی کتاب نہیں ہے جس میں حجاب کی وضاحت ہو ، لیکن بہت سی ایسی کتابیں ہیں جو مختلف معاشرتی ، مذہبی اور فقہی نقطہ نظر سے یا اثبات حجاب یا انکار حجاب کے نظرئیے پر مشتمل اور منتشر ہو چکی ہیں،
 لیکن عام طور پر ، عرب ممالک بالواسطہ حجاب کے مسئلے کو نظرانداز  کر رہے ہیں۔

خواتین اور خاندانی علوم کی محقق نے مغربی ممالک میں حجاب کے مسئلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "کاترین شاکدم "ایک ایسی خاتون ہے ، جو شروع میں مسلمان نہیں تھی ،وہ  ٹورنٹو شہر میں تحقیق کرنے  اور ایک کتاب لکھنے کے بعد مسلمان ہوئی تھی ، وہ کہتی ہے کہ  ان کا مقصد دنیا میں مسلم خواتین کی آواز کو پہنچانا اور 
 یہ کہنا ہے کہ حجاب ظلم و ستم کی علامت نہیں ہے بلکہ اس کے برعکس ، یہ مسلم خواتین کے لئے ایک بنیادی طاقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی با حجاب مسلمان خواتین ،  اپنی مرضی سے  اور مکمل معلومات کے ساتھ حجاب کا انتخاب کرتی ہیں۔

آخر میں ڈاکٹر خانم عقیلی نے کہا کہ بہر حال  ، تمام مذاہب کے مابین حجاب کا مسئلہ ایک انتہائی اہم  مسئلہ ہے ، یہاں تک کہ راہبوں اور  یہودیت میں بھی حجاب کا مسئلہ  بہت اہم اور حساس مسئلہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .