۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
خواجه کریمی

حوزہ/ خوانسار کے امام جمعہ: دنیاوی اور اخروی انسانی حاجات کو پورا کرنے والی اگر کوئی کتاب ہے تو وہ قرآن مجید ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصفہان میں "انسانی زندگی میں کتاب اور کتاب خوانی کی اہمیت اور ضرورت" موضوع کے تحت ایک علمی نشست برگزار ہوئی۔ جس میں حجت الاسلام رسول خواجہ کریمی نے خوانسار کے مدرسہ علمیہ اہل بیت علیہم السلام کے طلاب کو کتاب کا معنی اور مفہوم بتاتے ہوئے کہا کہ کتاب مکتوب کے مجموعہ کا نام ہے چاہے وہ جس سے مل کر کے بنی ہو، خواہ وہ نقاشی کی کتاب ہو یا تاریخ، ہندسہ یا دوسری چیزوں کی کتاب ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتاب انسان کی مخلوق اور بشر کی مواد ذہنی کا نام ہے، اور چونکہ انسان ایک دوسرے سے فرق کرتے ہیں اسی لیے کتابیں بھی مختلف اور متفاوت ہیں۔

خوانسار کے امام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیاوی اور اخروی انسانی حاجات کو پورا کرنے والی اگر کوئی کتاب ہے تو وہ قرآن مجید ہے،کہا کہ: قرآن کامل ترین کتاب ہے جس کا پڑھنا ناکافی ہے،جو بچوں کی تربیت میں اثر انداز نہیں ہو سکتی ہے، بلکہ چاہیے کہ قرآن پر عمل کیا جائے۔

حجت الاسلام خواجہ کریمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام تر کتابیں انسانی ذہن کی مواد ہیں جن پر اشکال اور اعتراض کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ یقینی نہیں ہیں، کہا کہ: مگر قرآن ایسی کتاب نہیں ہے اور زیادہ تر اسلامی آداب اور زندگی کے آئین جیسے کہ والدین سے برتاؤ، ہمبستری کے آداب اور اخلاق، فرزند کی تربیت وغیرہ کا ذکر قرآن مجید میں پایا جاتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .