۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
قرآن

حوزہ / ایران کے صوبہ کردستان میں دینی مدارس میں امور قرآن و حدیث کے انچارج نے ملک کی بہت ساری مشکلات کا سبب سیاست دانوں کا قرآن کریم پر عمل نہ کرنے کو قرار دیتے ہوئے کہا۔اگر سیاست دان قرآن کریم پر عمل کریں تو ہمارا ملک گلشن بن جائے اور معاشرے سے تمام برائیاں ختم ہو جائیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین حسین کریمی مقدم نے گذشتہ رات شہر سنندج میں حفاظ قرآن اور قرآنی شخصیات کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج حکام کی پہلی ترجیح قرآنی ابحاث ہونی چاہئیں اور اس کتاب الہی پر زیادہ سے زیادہ تحقیق ہونی چاہئے۔

صوبہ کردستان میں مدرسہ علمیہ میں امور قرآن و حدیث کے انچارج نے کہا: قرآن مجید کو جتنی اہمیت دی جانا چاہئے تھی وہ نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: دینی مدارس میں قرآن فہمی کے لئے خصوصی اہتمام کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین کریمی مقدم نے کہا: باوجود اس کے کہ قرآن مجید دنیا میں کامل ترین ، جامع ترین اور زندگی ساز کتاب ہےلیکن اس کتاب کی طرف زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اس آسمانی اور الہی کتاب کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے۔

قرآنی امور کے اس ماہر نے کہا: ہماری مشکلات میں سے ایک مشکل یہ ہے کہ ہمارے بیشتر سیاست دان قرآن کریم(جو کہ کلام وحی ہے) پر بہت کم عمل کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے سیاست دانوں میں اخلاق اسلامی کی اہمیت بھی کم ہو گئی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا: سیاست دانوں کی قرآن کریم سے دوری اور اس پر عمل نہ کرنا ملک میں بہت ساری مشکلات کا باعث ہے۔ اگر ہمارے سیاست دان قرآن کریم پر عمل کریں تو ہمارا ملک گلشن بن جائے اور ہمارے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو جائے کیونکہ تمام مشکلات قرآن مجید سے دور ہونے کی وجہ سے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .