۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
خوانسار

حوزہ/ دین اسلام نشاط اور مسرت کا دین ہے عزاداری اور خدا کی خوشنودی اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے غم میں گریہ کرنا درحقیقت نشاط اور مسرت کے اصلی منبع سے قرب کا ذریعہ ہے اور اس کے نتیجہ میں انسان کی نشاط اور مسرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

 حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین خواجہ کریمی نے شہر خوانسار میں خواہران کے مدرسہ ’’کریمہ اہلبیت سلام اللہ علیہا‘‘  میں  ’’ نشاط قرب خداوندی کا حقیقی ثمرہ‘‘  کے موضوع پر منعقدہ ایک اخلاقی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:  خداوند عالم نے حضرت موسی علیہ السلام کو خطاب کرکے کہا:’’میرا بندے میرے ساتھ خوش ہو جاؤ اور میری مناجات کے ذریعہ حقیقی خوشی پاؤ ‘‘  یعنی خدا کے سوا کوئی چیز نشاط اور خوشی کا سرچشمہ نہیں ہے اور مجھ سے مناجات کرکے لطف اٹھاؤ۔

انہوں نے کہا:  انسان کو لذت اس کے حقیقی مالک اور اصلی صاحب یعنی ذات باری تعالیٰ سے مناجات کے ذریعہ حاصل کرنی چاہئے۔

شہر خوانسار کے امام جمعہ نے کہا: انسان جب خدا سے دور ہو جاتا ہے تو وہ مادی امور میں لذت اور نشاط کو تلاش کرنے لگ جاتا ہے اور وہ کام کہ جو اسے خدا کے نزدیک کر دیں اور اس کی حقیقی نشاط کا باعث بنیں وہ اس کے لئے رنج و الم کا باعث بن جاتے ہیں پس انسان جس قدر مادی لذتوں میں غرق ہو جائے گا  اتنا ہی وہ معنوی لذتوں سے دور ہو جائے گا۔

حجۃالاسلام والمسلمین کریمی نے کہا : انسان اگر قرب خداوندی حاصل کر لے گا تو وہ حقیقی نشاط اور مسرت بھی حاصل کرلے گا اگرچہ ظاہری زندگی میں اسے مشکلات کا سامنا بھی ہو تب بھی وہ مسرور رہے  گا جیسا کہ واقعہ کربلا کے بعد حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے فرمایا:’’ ما رایتُ الا جمیلا‘‘  میں نے خوبصورتی اور اچھائی کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .