حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو دئے گئے ایک انٹرویو میں مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول قشم (ص) کی سربراہ محترمہ خدیجہ غلامی نے عفاف و حجاب ڈے کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینی تعلیمات کے مطابق شرم و حیا ایمان کی علامت میں سے ہیں کہ جس کا سب سے بڑا درجہ خدا کے سامنے حیا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ایک حقیقی مومن اپنے ہر قدم پر اپنے آپ کو خدا کے حضور حاضر سمجھتا ہے اور خدا سے شرم و حیا کی بنیاد پر گناہ کرنے سے باز رہتا ہے۔
مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول قشم (ص) کی سربراہ نے کہا: معاشرے سے بے حیائی کی روک تھام کا واحد علاج ایمان اور مذہبی عقائد کی مضبوطی میں مضمر ہے۔