۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
عفاف و حجاب

حوزه/محترمہ فاطمه شہدادی نے کہا کہ حجاب، عورت کی عصمت، عفت اور اس کو محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ ہے، مسلمان خواتین کو حجاب کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسه علمیہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا شہر بشاگرد ایران کے ثقافتی شعبے کی سربراہ محترمہ فاطمه شہدادی نے حوزہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں مسلمان خاتون کے با عفت و حیاء اور با پردہ ہونے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز عورت کی عفت، پاکدامنی اور تقویٰ کی حفاظت کرتی اور اسے دشمن کے حملوں سے بچاتی ہے، وہ معاشرے اور اداروں میں نامحرموں سے عدم تعلقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حجاب، عورت کی عصمت، عفت اور اس کو محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ ہے، لہٰذا مسلمان خواتین کو حجاب کا اہتمام کرنا چاہیئے۔

مدرسه علمیہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ثقافتی شعبے کی سربراہ کا کہنا تھا کہ حجاب محافظ ہے جو عورتوں کی حفاظت کرتا ہے نا کہ انہیں محدود کرتا ہے۔ حجاب عورتوں کا گوشہ نشین ہونا نہیں بلکہ حجاب معاشرہ میں مرد و عورت کے درمیان بےضابطہ روابط سے روکتا اور ان روابط کیلئے کچھ خاص قوانین و ضوابط قرار دیتا ہے۔

انہوں نے خواتین کے پردہ کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا حجاب اور پردہ کرنا اس لئے بھی ضروری ہے، کیونکہ وہ آئندہ نسلوں کی تربیت کرنے والی ہیں۔ ماؤں کا پردہ کرنا بچوں کی تربیت میں نہایت مؤثر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .