۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
حجت الاسلام صفوی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین صفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کے اسکولوں میں طالبات کو چادر پہننے سے روکا جارہا ہے جو قابلِ مذمت فعل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اس حوالے سے بروقت احتجاج کرنے والی قوم کی بیٹیاں قابلِ ستائش ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام باڑہ بڈگام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے 7سال بعد سعودی عرب میں ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے اور ایران کے نئے سفیر علی رضا عنایتی کی شرکت کو خوش آیند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے دوطرفہ اور علاقائی تعلقات میں نیا باب کھلے گا۔ استحکام، خوشحالی اور ترقی تک رسائی کے لیے مزید تعاون اور قربت پیدا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں جو خبر سامنے آئی کہ وادی کشمیر کے اسکول میں طالبات کو چادر پہننے سے روکا جارہا ہے جو قابل مذمت فعل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اگر چہ ہائر سکنڈری کی پرنسپل صاحبہ نے وضاحت کی لیکن وہ خود تذبذب کا شکار تھی۔

آغا صفوی نے مختلف حربوں سے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کشمیر میں جرائم کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہماری نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے ذہنی مفلوج بنایا جاتا ہے، علمائے دین پر مختلف جعلی کیس لگا کر عوام الناس کو ان سے دور رکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماڈرن تعلیم کی آڑ میں بے حیائی کا بازار گرم کیا جاتا ہے اس جیسے سینکڑوں جرائم کو پنپنے کے لئے زمینہ سازی کی جاتی ہے اسلئے ہمیں چوکس رہنا چاہیئے کیونکہ یہ سب ایک سازش کے تحت انجام دیا جاتا ہے لیکن کل جن طالبات نے بہادری کا مظاہرہ کر کے چادر، مذہب اور کشمیری ثقافت کا جو دفاع کیا وہ قابل ستائش تھا ایسی غیور بیٹیان ستائش کی مستحق ہیں۔

مرحوم حجت الاسلام آغا سید علی الموسوی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مرکزی امام بارگاہ میں حوزہ علمیه جامعه باب العلم کے طلاب نے قرآن خوانی کی اور نماز جمعہ کے بعد انجمن سے وابستہ چند ذاکرین حضرات نے ذکر مصائب کے ذریعے سامعین کے قلوب کو منور کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .