ہفتہ 17 جون 2023 - 21:33
سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

حوزه/ سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر آج تہران پہنچے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودیہ عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد سے، یہ دورہ کسی بھی اعلیٰ سعودی عہدیدار کا پہلا دورۂ ایران ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اپنے دورۂ تہران کے دوران ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور سعودی بادشاہ کا اہم پیغام ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی تک پہنچائیں گے۔

سعودی وزیر خارجہ کا تہران میں ان کے ایرانی ہم منصب نے باضابطہ استقبال کیا ہے۔

اس سے پہلے، ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ان کے دورۂ تہران کے بارے میں کہا تھا کہ تہران میں سعودی سفارت خانے کے افتتاح کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ریاض اور جدہ میں پہلے ہی اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کرچکا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .