پیر 27 جنوری 2025 - 19:21
طالبان حکومت کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا دورۂ کابل

حوزہ/ ایرانی وزیر خارجہ طالبان حکومت کے بعد اپنے پہلے دورے میں میں وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی طالبان حکومت کے بعد اپنے پہلے دورے میں وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے وزیراعظم افغانستان اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اعلی سطحی وفود کے تبادلے پر بھی تاکید کی گئی۔

اس سے پہلے کابل ائیرپورٹ پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور اعلی سیاسی شخصیات نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

کابل میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha