۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حسین امیرعبداللهیان وزیر امور خارجه جمهوری اسلامی ایران

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر خارجہ نے کل رات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کا اعادہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کل رات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: حالیہ حکومت کی پالیسیوں سے دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ دو دنوں سے ایران کی اقتصادی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موثر مذاکرات جاری ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حالیہ دورے میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ بعض دیگر حکام سے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرحدی اور سیاحتی تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔

ایرانی وزير خارجہ کی سربراہی میں ایران کے اعلی وفد کے اسلام آباد میں داخلے کے ساتھ ہی پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ یہ دورہ، علاقائی رابطے کے ساتھ ساتھ ، تمام شعبوں میں تعاون میں فروغ پر توجہ دینے کا بھی ایک اچھا موقع ہے۔

ایران کے وزير خارجہ جمعرات کو پاکستان کے وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں نیز علاقے کی نئی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

حسین امیر عبد اللہیان پاکستان کے وزیراعظم سے بھی ملاقات کريں گے اور قریبی تعاون میں مزید فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے سربراہوں کے اتفاق رائے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

اسی طرح وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین سے بھی ملاقات اور پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے تقریبا 2 برس قبل بھی افغانستان کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام سے گفتگو کے لئے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .