حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے مند-پشین سرحد ملاقات اور بارڈر مارکیٹ کا افتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بارڈر مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ جس کے قیام سے سرحد کے دونوں اطراف رہنے والے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم پاکستان نے گفتگو کے دوران کہا: حکومت پاکستان مزید پانچ بارڈر مارکیٹوں پر بھی کام کر رہی ہے، جنہیں جلد تجارت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ان مارکیٹس سے ملحقہ علاقوں میں ترقی ہو گی۔
انہوں نے کہا: بجلی کی ٹرانسمیشن سے متعلق بہت گنجائش ہے، اس میں مل کر آگے بڑھیں گے، ایران پاکستان دوستی کے لیے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔