۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایرانی ہلال احمر

حوزہ/ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی ہلال احمر تنظيم نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی ہلال احمر تنظيم کے سربراہ مہدی ولی پور نے کہا کہ ہم پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے لیے 100 ٹن ہنگامی رہائش کے سامان بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کھیپ میں 1000 خیمے، 2000 قالین اور 4000 کمبل شامل ہیں۔

ولی پور نے اس کھیپ کو بھیجنے کے وقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی ہلال احمر کا بین الاقوامی شعبہ،پاکستان کے حکام سے ہنگامی رہائش کے سامان کی کھیپ بھیجنے کے لیے مشاورت کر رہا ہے اور اگر ضروری اجازت نامہ مل گیا تو اسے چابہار بارڈر سے پاکستان بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی ہلال احمر کی امدادی اور طبی ٹیم بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں خصوصاً بلوچستان اور سندھ کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے حالیہ ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار رہائشی یونٹس تباہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کہ مطابق، پاکستان کے مختلف علاقوں میں 30 ملین سے زائد افراد غیر معمولی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .