۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ سندھ حکومت اور وفاق کی کھینچا تانی اور اختیارات کی جنگ نے عوام کو خواہ مخواہ دربدر کر رکھا ہے ۔ عوام کی مشکلات کا ازالہ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ناگفتہ بہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہ عوامی مسائل سے چشم پوشی حکومتی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا سنجیدگی سے درک کرنا ہو گا۔سندھ حکومت اور وفاق کی کھینچا تانی اور اختیارات کی جنگ نے عوام کو خواہ مخواہ دربدر کر رکھا ہے ۔ عوام کی مشکلات کا ازالہ ریاست کی ترجیحی ذمہ داری ہے۔مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں جمع شدہ بارش کے پانی سے نہ صرف لوگوں کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ عزاداری کے پروگرام بھی متاثر ہو رہے۔حکومت ہنگامی بنیادوں پر تمام شاہراؤں اور جلوس کی گزر گایوں کی مکمل صفائی کا انتظام کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نے کہا کہ شدید بارشوں کی پیشگوئی کے ساتھ حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی تھی کہ وہ نکاسی آب سمیت دیگر ضروری انتظامات کرتی لیکن صوبے کے انتظامی معاملات سے حکومت دانستہ انجان بنی بیٹھی رہی جس سے عوام کی مشکلات اور اضطراب میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے پنجاب اور سندھ میں معتدل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی شیعہ علما پر پابندی کو غیر منصفانہ طرز عمل قرار دیا۔

آخر میں کہا کہ شیعہ مخالف قوتوں کی خوشنودی کے لیے ایسی بیلنس پالیسی ہر گز قابل قبول نہیں۔انتظامیہ کو اس حوالے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔ ملت تشیع اتحاد و اخوت کی علمبردار ہے۔ہم نے ہمیشہ تفرقہ بازی اور منافرت کی حوصلہ شکنی کی ہے۔ہمارے پُرامن علما پر فوری طور پر پابندی ختم کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .