حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل نے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کرنیوالے رضاکاروں اور پولیس ملازمین کو اسناد اور نقد انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شیعہ علماء کونسل لاہور کا اجلاس ہوا جس میں قاسم علی قاسمی، توقیر حسین بابا سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے توقیر حسین بابا کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کروانے والے بانیان مجالس کو بھی تعریفی سرٹیفکیٹس دیں گے۔ توقیر بابا کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کیلئے کوشش کرنیوالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ مجالس کی بہتر سکیورٹی کرنیوالے رضاکاروں، پولیس ملازمین کو موقع پر نقد انعام دیں گے، بہترین انتظامات کرنے پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو امن شیلڈ پیش کی جائے گی۔
قاسم علی قاسمی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے بہتر انتظامات کرنیوالے پولیس آفیسرز کو امام حسین علیہ السلام امن شیلڈ پیش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انعامات اور شیلڈز دینے کا مقصد رضا کاروں، پولیس اہلکاروں اور افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔