حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ اشفاق وحیدی نے پاکستان کے مختلف صوبوں اور صوبہ پنجاب میں بعض مقامات پر پولیس اور انتظامیہ مجالس اور جلوس میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس کے رویہ پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ تکفیری عناصر عزاداری سید شہداء اور مجالس کے لیے مشکلات و رکاوٹیں پیدا کر کے ریاست مدینہ اور نئے پاکستان کی حکومتی پالیسیوں کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،عاشور سے پہلے پولیس انتظامیہ روایتی جلوس اور مجالس پر رکاوٹ ڈال کر پر امن ماحول کو خراب کر رہی ہے۔ مجالس اور روایتی جلوس عزاء آئین پاکستان میں قانونی اور جمہوریت کا حصہ ہیں۔دنیا کا کوئی قانون اسے محدود اور روک نہیں سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے اتحاد وحدت کی فضاء اور اتحاد بین المسلیمین کے ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہے۔جس پر حکومت کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ بہت سے بانیان مجالس اور متولیان کو پولیس اور انتظامیہ تنگ اور پریشان کر رہی ہیں اور جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔
موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کو ترک کرے اور جن علماء کا اتحاد وحدت اخوت بھائی چارے کے لیے رول ہے ان پر پابندی ختم کی جائے۔
آپ کا تبصرہ