حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے پشاور میں پولیس لائن مسجد میں دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حالیہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے ریاستی اداروں کو متحرک ہونا ہو گا۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستان کی آرمی کی نگرانی میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرچ آپریشن کیا جائے اور دہشگردوں کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔